ون ڈے ٹیم کی تشکیل پر مسلسل کام جاری، ورلڈ کپ کو ہدف بنایا لیا، مائیک ہیسن

ہفتہ 23 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پی سی بی پوڈکاسٹ کی 75ویں قسط میں پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ کی تشکیل پر مسلسل کام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہدف آئندہ ڈیڑھ سال میں بہترین ممکنہ ون ڈے ٹیم تیار کرنا ہے، جبکہ حالیہ وائٹ بال کیمپ نے نئے ٹیلنٹ کو جانچنے کا اہم موقع فراہم کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی لاہور میں کامیاب سرجری

مائیک ہیسن کے مطابق نوجوان کھلاڑیوں میں صلاحیت موجود ہے تاہم انہیں مزید وقت اور محنت درکار ہے، اور ان پر اعتماد کے ساتھ صبر کرنا بھی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ون ڈے کرکٹ میں مڈل اوورز میں بیٹنگ بہتر بنانے کی ضرورت ہے، جبکہ پاور پلے میں زیادہ وکٹیں حاصل کرنے اور بولنگ میں تسلسل لانے پر بھی توجہ دی جا رہی ہے۔

پاکستان وائٹ بال ہیڈ کوچ نے کہا کہ فٹنس میں بہتری سے ٹیم کی مجموعی کارکردگی مزید بہتر ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بابر اعظم کو نمیبیا کیخلاف بیٹنگ آرڈر میں نیچے کیوں بھیجا گیا؟ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے بتا دیا

آسٹریلیا سیریز سے متعلق بات کرتے ہوئے مائیک ہیسن نے کہا کہ یہ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے اپنی صلاحیتیں دکھانے کا بہترین موقع ہے، کیونکہ آسٹریلیا ایک مضبوط حریف ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے شائقین کرکٹ انتہائی پُرجوش ہیں اور ان کی حمایت ٹیم کے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شدید فضائی جھٹکوں سے مسافر کی ہلاکت، بیوہ کا سنگاپور ایئرلائنز کے خلاف عدالت سے رجوع

حنا جاوید قتل کیس ہائی پروفائل قرار، خصوصی کمیٹی قائم

چین کی اہم دریا سے سمندر تک نہر کی تعمیر مکمل، ستمبر میں کھولنے کی تیاری

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں