سندھ والوں کی ایک چھٹی ’قربان‘، عیدالاضحیٰ کی تعطیلات اچانک کم کر دی گئیں

اتوار 24 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات میں تبدیلی کرتے ہوئے ایک چھٹی کم کر دی ہے اور اس حوالے سے نیا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عیدالاضحیٰ: پنجاب میں بھی 4 روزہ عام تعطیلات کا اعلان

نئے اعلامیے کے مطابق صوبے میں اب عیدالاضحیٰ کی سرکاری تعطیلات 26 مئی سے 28 مئی تک ہوں گی، یعنی 9 سے 11 ذی الحج 1447 ہجری تک عام تعطیل رہے گی۔

اس سے قبل سندھ حکومت نے 22 مئی کو جاری کردہ نوٹی فکیشن میں 26 مئی سے 29 مئی تک ۴ روزہ تعطیلات کا اعلان کیا تھا، تاہم اب نظرثانی کے بعد چھٹیوں کی تعداد کم کر کے ۳ دن کر دی گئی ہے۔

حکومتی فیصلے کے بعد سرکاری ملازمین اور شہریوں میں نئی تعطیلات کے شیڈول پر بحث شروع ہو گئی ہے، جبکہ کئی افراد سوشل میڈیا پر ’ایک چھٹی کم ہونے‘ پر دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp