ان لوگوں پر ہنستا ہوں جو امریکا ایران معاہدے پر حقائق جانے بغیر رائے دے رہے ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

پیر 25 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے پر تنقید کرنے والے سیاسی مخالفین کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان لوگوں پر ہنستے ہیں جو بغیر حقائق جانے رائے دے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ ڈیموکریٹس، بعض ریپبلکن رہنما اور دیگر ناقدین کو اس ممکنہ معاہدے کی حقیقت کا علم ہی نہیں کیونکہ ابھی مذاکرات مکمل بھی نہیں ہوئے۔

انہوں نے اپنے مخالفین کو کمزور اور غیر مؤثر سیاستدان قرار دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ یہ سیاستدان مسلسل ان کی ہر کامیابی پر تنقید کرتے ہیں جبکہ خود ناکام پالیسیوں اور کمزور قیادت کی علامت بن چکے ہیں۔

انہوں نے ڈیموکریٹک پارٹی پر بھی کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ پارٹی نے غلط پالیسیوں اور خراب امیدواروں کی حمایت کرکے اپنی سمت کھو دی ہے۔

ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کے حوالے سے ٹرمپ نے کہاکہ اگر کوئی معاہدہ ہوا تو وہ بہترین اور بامعنی ہوگا، بصورت دیگر کوئی معاہدہ نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے سابق صدر باراک اوباما کے دور میں ہونے والے جوہری معاہدے کو تباہ کن معاہدہ قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیاکہ اس نے ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کا راستہ دیا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے زور دے کر کہاکہ وہ اوباما انتظامیہ جیسا معاہدہ کبھی نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ امریکا اور ایران ممکنہ طور پر ابتدائی معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں، جس میں پاکستان نے بھرپور سفارتی کردار ادا کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp