پنجاب میں کالعدم و زیر نگرانی تنظیموں کو قربانی کی کھالیں دینے پر پابندی، فہرست جاری

منگل 26 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق عیدالاضحیٰ کے پیش نظر صوبائی حکومت نے اہم اقدام کرتے ہوئے کالعدم اور زیر نگرانی تنظیموں کی فہرست جاری کر دی ہے۔

محکمہ داخلہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی صورت میں کالعدم یا زیر نگرانی تنظیموں اور ان کے ذیلی اداروں کو قربانی کی کھالیں نہ دیں۔

مزید پڑھیں:قربانی کے جانوروں کی کھالیں کہاں جاتی ہیں، ان سے کیا کچھ بنتا ہے؟

انسدادِ دہشتگردی ایکٹ 1997 کے تحت ایسی تنظیموں کی ہر قسم کی معاونت جرم تصور کی جاتی ہے، اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ترجمان کے مطابق پنجاب میں خیراتی سرگرمیوں کے لیے پنجاب چیریٹی کمیشن سے رجسٹریشن لازمی ہے، جبکہ شہری صرف رجسٹرڈ اداروں کو ہی کھالیں دیں۔ رجسٹرڈ اداروں کی تصدیق ان کے سرٹیفکیٹ پر موجود کیو آر کوڈ کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ مدارس اور خیراتی تنظیموں کو قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کے لیے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز سے اجازت نامہ حاصل کرنا لازم ہے۔

محکمہ داخلہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کی امداد حقیقی مستحقین تک پہنچے اور کسی غیر قانونی یا کالعدم تنظیم کے استعمال میں نہ آئے۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں کھالوں کی قیمت میں مسلسل کمی کیوں ہوتی جارہی ہے؟

ترجمان کے مطابق کسی بھی مشکوک سرگرمی یا کالعدم تنظیم کی جانب سے کھالیں اکٹھی کرنے کی اطلاع ٹال فری نمبر 080011111 یا ہیلپ لائن 042-99330399 اور 042-99330162 پر دی جا سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چاقو حملے کے بعد شمالی آئرلینڈ میں پرتشدد مظاہرے، متعدد خاندان بے گھر

’پاکستان آرمی کسی ایک صوبے کی نہیں، شہدا کے لہو سے بنی پوری قوم کی فوج ‘

افغان سرزمین سے دہشتگردی کا سلسلہ جاری، پاکستان نے طالبان کے الزامات مسترد کر دیے

پاکستان دشمن گٹھ جوڑ بے نقاب، فتنہ الخوارج، بھارت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے روابط کے شواہد سامنے آگئے

مئی 2026 میں ترسیلاتِ زر 4.25 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں

ویڈیو

بجٹ 27-2026، کم از کم تنخواہ کتنی ہونی چاہیے؟ اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

ایران امریکا ثالثی کے بعد بیرونی قوتیں پاکستان میں عدم استحکام کی کوششیں کررہی ہیں: سفارتکار ضمیر اکرم

پاکستان کا اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو ہوگا اور اپنی ماں اور نانا کی طرح ملک کی خدمت کرے گا، سینیٹر پیپلزپارٹی شہادت اعوان

کالم / تجزیہ

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟