ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ٹریفک ایڈوائزری 26 مئی 2026 جاری کر دی گئی ہے جس کے تحت غیر ملکی وفود کی آمدورفت کے باعث شہر کی مختلف اہم شاہراہوں پر عارضی ڈائیورشنز نافذ کی جا رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی بروقت کارروائی، اغوا شدہ کمسن بچی ایبٹ آباد سے بحفاظت بازیاب
ایڈوائزری کے مطابق ایکسپریس ہائی وے، سری نگر ہائی وے، مری روڈ اور کلب روڈ پر مختلف اوقات میں ٹریفک کا رخ موڑا جائے گا، جس کے باعث ان سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا امکان ہے۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ڈائیورشنز کے دوران متبادل راستے یا سروس روڈز استعمال کریں اور غیر ضروری تاخیر سے بچنے کے لی،ے اضافی وقت کے ساتھ سفر کریں۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس کا عیدالاضحیٰ کے لیے سخت سیکیورٹی پلان جاری
ترجمان کے مطابق ٹریفک پولیس شہریوں کی سہولت کے لیے سڑکوں پر موجود رہے گی، جبکہ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ٹریفک پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔
مزید معلومات کے لیے شہری اسلام آباد ٹریفک پولیس کا واٹس ایپ چینل، سوشل میڈیا پیجز اور ITP FM 92.4 سے رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔













