مصنوعی ذہانت کے ذریعے دماغی و اعصابی بیماریوں کے علاج میں امید افزا پیشرفت

جمعہ 29 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مصنوعی ذہانت کے تیزی سے بدلتے دور میں سائنس دان ادویات کی تیاری کے عمل کو تیز کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی استعمال کر رہے ہیں جس کے ذریعے دماغی اور اعصابی بیماریوں کے ایسے ممکنہ علاج تلاش کیے جا رہے ہیں جو پہلے نظروں سے اوجھل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: اے آئی اب صرف آواز سن کر کینسر کی نشاندہی کر سکتا ہے، نئی تحقیق میں انکشاف

برطانیہ کے یو کے ڈیمنشیا ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے ایڈنبرا مرکز کے محققین مریضوں کے ڈیٹا جن میں آواز کی ریکارڈنگز اور آنکھوں کے اسکین شامل ہیں کا تجزیہ کر رہے ہیں تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ پہلے سے موجود کون سی ادویات بیماریوں خصوصاً موٹر نیورون ڈیزیز جیسے عارضوں کے علاج میں مؤثر ثابت ہو سکتی ہیں۔

اس تحقیق میں حصہ لینے والے اسٹیو بیریٹ گزشتہ 10 برس سے موٹر نیورون بیماری کا شکار ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ یہ بیماری انسان سے اس کی شناخت اور مستقبل کی امید چھین لیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے لیے اس تحقیق میں شامل ہونا صرف دوا لینا نہیں بلکہ ایسے نتائج کی امید رکھنا ہے جو اگر ان کے لیے فائدہ مند نہ بھی ہوں تو مستقبل میں دوسرے مریضوں کی مدد کر سکیں۔

محققین مصنوعی ذہانت کی مدد سے ممکنہ مؤثر ادویات کی نشاندہی کرتے ہیں جنہیں بعد ازاں روبوٹس، طبی آلات اور خصوصی کمپیوٹر الگورتھمز کے ذریعے مختلف مراحل میں جانچا جاتا ہے۔

مزید پڑھیے: مترجم آپ کی ناک پر، اے آئی عینک کا نیا کمال

ادارے کے چیف ایگزیکٹو پروفیسر سدھارتھن چندرن کے مطابق بعض اوقات ایسی ادویات جو کسی اور بیماری کے لیے بنائی گئی ہوں دماغی بیماریوں میں بھی مؤثر ثابت ہو سکتی ہیں مگر ہمیں ابھی اس کا علم نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ دماغ انسانی جسم کا سب سے پیچیدہ عضو ہے، لیکن مصنوعی ذہانت اور نئی ٹیکنالوجیز نے تحقیق کے ایسے دروازے کھول دیے ہیں جو چند برس پہلے ناقابلِ تصور تھے۔

ماہرین کے مطابق نئی دوا دریافت کر کے مارکیٹ تک پہنچانے میں عموماً 10 سال یا اس سے زیادہ وقت لگتا ہے تاہم مصنوعی ذہانت کی مدد سے یہ عمل تیز ہو سکتا ہے اور مؤثر علاج جلد مریضوں تک پہنچ سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: پہلی بار انسانی دماغ کے خلیوں کا جامع نقشہ تیار، کونسی بیماریوں پر قابو پایا جاسکے گا؟

پروفیسر سدھارتھن چندرن کا کہنا ہے کہ اعصابی بیماریوں کی تحقیق ایک بڑی تبدیلی کے دہانے پر کھڑی ہے اور مصنوعی ذہانت اس تبدیلی میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے ملائیشیا کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا

کالعدم ایکشن کمیٹی کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کی راہ پر گامزن، حقیقت کھل کر سامنے آگئی

ایکشن کمیٹی سے اب بھی مذاکرات کے لیے تیار، قانون توڑا گیا تو کارروائی ہوگی، وزیراعظم آزاد کشمیر

غزہ جنگ بندی: حماس کے قاہرہ میں اہم مذاکرات شروع، دوسرے مرحلے پر مشاورت جاری

ایکشن کمیٹی کے بیشتر مطالبات پورے کردیے، سڑکوں پر آنا مسائل کا حل نہیں، طارق فضل چوہدری

ویڈیو

گلگت بلتستان میں کس کی حکومت بن رہی ہے؟ آزاد کشمیر میں انتشار پھیلانے والوں کو سخت پیغام

گلگت بلتستان میں حکومت کے بدلے 28ویں آئینی ترمیم؟ الیکشن کون جیت رہا ہے؟

مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا کے امن کے لیے ناگزیر قرار، اقوام متحدہ میں پاکستان کا دوٹوک مؤقف

کالم / تجزیہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے