باراک اوباما بحیثیت صدر ایک دن میں عام لوگوں کی طرف سے بھیجے گئے کتنے خطوط پڑھتے تھے؟

منگل 2 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا کے سابق صدر باراک اوباما نے انکشاف کیا ہے کہ اپنی صدارت کے دوران وہ روزانہ عام امریکی شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والے کم از کم 10 خطوط خود پڑھتے تھے۔

 ان خطوط میں شہری اپنے مسائل، ذاتی تجربات اور زندگی سے جڑی کہانیاں شیئر کرتے تھے جو ان کے لیے نہایت جذباتی اور معنی خیز حیثیت رکھتی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ اوباما صدارتی مرکز میں ان خطوط کے منتخب حصے مستقل نمائش کے طور پر رکھے جائیں گے جنہیں انہوں نے اپنی صدارت کے دوران خود پڑھا اور ان کا جواب بھی دیا تھا۔

سابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ آج بھی یہ خطوط دوبارہ پڑھ کر جذباتی ہو جاتے ہیں، اور یہ نمائش ان کے لیے مرکز کی سب سے پسندیدہ پیشکشوں میں سے ایک ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp