صدر زرداری کی اٹلی کو یومِ جمہوریہ پر مبارکباد، دوطرفہ تعلقات کے فروغ کی امید

منگل 2 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر مملکت آصف زرداری نے اٹلی کے یومِ جمہوریہ کے موقع پر اطالوی صدر سرجیو میتاریلا اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تہنیتی پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ اپنے دوستانہ اور تاریخی تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا ایران جنگ بندی: نوبیل انعام کا اصل حق دار پاکستان ہے، اٹلی

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے روابط باہمی اعتماد، تعاون اور امن و خوشحالی کے مشترکہ عزم پر مبنی ہیں اور انہیں یقین ہے کہ آنے والے برسوں میں یہ دوطرفہ تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔

صدر آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور بین الاقوامی تعاون، مذاکرات اور عالمی امن و استحکام کے فروغ میں یورپی یونین کے اندر اٹلی کے تعمیری کردار کو سراہتا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کے ماہر افرادی قوت کے لیے اٹلی 10,500 ورک ویزے جاری کرے گا

صدر مملکت نے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے اور دنیا میں امن، استحکام اور ترقی کے لیے بین الاقوامی شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر میں عام انتخابات فوج اور رینجرز کی نگرانی میں کرائے جائیں گے، چیف الیکشن کمشنر کا اعلان

معاہدے سے پہلے ایرانی اثاثے بحال نہیں ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان

ساہیوال میں سفاک دیور نے بھابھی اور معصوم بھتیجی کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، ملزم گرفتار

جمہوریت میں مداخلت کا الزام: ہنری نوواک کیس پر جے ڈی وینس کے بیان پر برطانوی نائب وزیرِ اعظم برہم

بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش، معاملے کے پرامن حل کے لیے شہباز شریف سے ملاقات کا فیصلہ

ویڈیو

گلگت بلتستان الیکشن: شہری دشوار گزار راستوں کے باوجود ووٹ کاسٹ کرنے نکل پڑے

لائیوگلگت بلتستان کے عام انتخابات میں پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی، نتائج آنے کا سلسلہ جاری

پھلوں کے بادشاہ کی آمد، خوشبو سے بازار مہک اٹھے

کالم / تجزیہ

فیض اور ایلس کا کتابوں سے اٹوٹ رشتہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ