گلگت بلتستان انتخابات: نواز شریف انتخابی مہم کے لیے گلگت پہنچ گئے

منگل 2 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف گلگت بلتستان کے انتخابات کے سلسلے میں انتخابی مہم میں حصہ لینے کے لیے گلگت پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ آج دوپہر پارٹی امیدواروں، ٹکٹ ہولڈرز اور عہدیداران سے خطاب کریں گے۔

نواز شریف کے ہمراہ وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف، احسن اقبال، رانا ثنااللہ، سینیٹر پرویز رشید، پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سینیٹر انوشہ رحمان اور کاظم پیرزادہ بھی موجود ہیں۔

گلگت پہنچنے پر وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام، گلگت بلتستان کے سابق وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمان، کیپٹن (ر) محمد صفدر اور مسلم لیگ (ن) کے دیگر رہنماؤں نے ان کا استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف گلگت بلتستان میں جلسوں سے خطاب کریں گے، انتخابی مہم چلانے کی اجازت مل گئی

ذرائع کے مطابق نواز شریف اپنے دورے کے دوران آئندہ انتخابات کے حوالے سے پارٹی حکمت عملی پر مشاورت کریں گے اور انتخابی مہم کو مزید مؤثر بنانے کے لیے رہنماؤں اور کارکنوں کو اہم ہدایات بھی دیں گے۔

دورے کے دوران نواز شریف پارٹی کی تنظیمی اور انتخابی حکمت عملی سے متعلق اہم مشاورت کریں گے۔ وہ گلگت بلتستان کے مختلف حلقوں سے تعلق رکھنے والے پارٹی رہنماؤں اور انتخابی  ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقاتیں کریں گے اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے ہدایات بھی دیں گے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق گلگت بلتستان انتخابات سے قبل مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا یہ دورہ انتخابی مہم کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے، جس کا مقصد پارٹی امیدواروں کے ساتھ رابطوں کو مضبوط بنانا اور انتخابی تیاریوں کا جائزہ لینا ہے۔

مزید پڑھیں: سعد رفیق کا گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو این ایف سی سے حصہ دینے کا مطالبہ

اس سے قبل گلگت بلتستان الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کی درخواست پر نواز شریف کو انتخابی مہم میں شرکت کی اجازت دے دی تھی۔ چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کی منظوری کے بعد سابق وزیراعظم کے لیے عدم اعتراض سرٹیفکیٹ (این او سی) بھی جاری کیا گیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق نواز شریف کی انتخابی سرگرمیاں ضابطۂ اخلاق اور انتخابی قوانین کی مکمل پابندی سے مشروط ہوں گی، جبکہ کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی کی جا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان میں عام انتخابات 7 جون کو منعقد ہوں گے، جن کے لیے مختلف سیاسی جماعتوں نے اپنی انتخابی مہم تیز کر دی ہے اور سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’جوہری تخفیف کا معاملہ ختم ہو چکا ہے‘،شمالی کوریا کا سخت مؤقف

بھارت: نرس کی مبینہ غفلت کے باعث غلط انجیکشن لگنے سے مریض جان کی بازی ہار گیا

سعودی عرب: روشنیوں اور فنِ تعمیر کا امتزاج، کنگ عبدالعزیز اسکوائر نے شہر کی شناخت بدل دی

عالمی کشیدگی کے باوجود سونا کیوں سستا ہو رہا ہے؟ ماہرین نے اہم وجوہات بتا دیں

جنگ بندی معاہدہ آج طے پانے کا امکان، ٹرمپ پُرامید، تہران نے فوری دستخط کی تردید کردی

ویڈیو

مشکل معاشی حالات میں حکومت نے بہترین بجٹ پیش کیا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

امریکا ایران ڈیل فائنل، پاکستان کو اس سے کیا فائدہ ہوگا؟

وزیراعظم شہباز شریف کی چارٹر آف اکانومی اور چارٹر آف ڈیموکریسی کے لیے اپوزیشن کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت

کالم / تجزیہ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ

سعودی عرب اور پاکستان ایک دوسرے کے لیے کیوں اہم ہیں؟

ہارڈ اسٹیٹ: گزارا کرنا سیکھیں