دنیا بھر کی اہم شخصیات کے انسٹاگرام اکاؤنٹس ہیک ہونے کا انکشاف، میٹا نے سب بتادیا

منگل 2 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

میٹا جو انسٹاگرام، فیس بک اور واٹس ایپ کی مالک کمپنی ہے نے اپنے اے آئی سپورٹ اسسٹنٹ میں موجود ایک سنگین سیکیورٹی خامی کو دور کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے باعث ہیکرز کو متعدد انسٹاگرام اکاؤنٹس تک غیر قانونی رسائی حاصل کرنے کا موقع ملا۔

میٹا کے ترجمان اینڈی اسٹون نے امریکی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں کہا کہ یہ مسئلہ حل کر لیا گیا ہے اور متاثرہ اکاؤنٹس کو محفوظ بنانے کے اقدامات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا میں بڑی تبدیلی: میٹا نے فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کو ایک کردیا

رپورٹس کے مطابق یہ سیکیورٹی کمزوری ٹیلیگرام چینلز پر زیر گردش رہی اور بعد ازاں سوشل میڈیا پر منظرعام پر آئی جس کے ذریعے حملہ آور بغیر متاثرہ صارف کی ای میل یا فون نمبر تک رسائی حاصل کیے اکاؤنٹس کو ہائی جیک کرنے میں کامیاب ہو رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق اس طریقۂ واردات میں حملہ آور ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (VPN) کے ذریعے ٹارگٹ صارف کے جغرافیائی مقام کی نقل کرتے تھے تاکہ خودکار سیکیورٹی نظام کو بائی پاس کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: انسٹاگرام سے محفوظ پیغام رسانی کا فیچر ختم کرنے کا فیصلہ

بعد ازاں ہیکرز پاس ورڈ ری سیٹ آپشن استعمال کرتے ہوئے میٹا کے اے آئی سپورٹ اسسٹنٹ سے رابطہ کرتے اور اکاؤنٹ سے منسلک ای میل تبدیل کرنے کی درخواست کرتے تھے۔ اس عمل کے دوران سسٹم ایک 8 ہندسوں پر مشتمل تصدیقی کوڈ فراہم کرتا تھا جسے استعمال کر کے حملہ آور پاس ورڈ ری سیٹ لنک حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتے تھے۔

اس کے نتیجے میں وہ اکاؤنٹ کا نیا پاس ورڈ سیٹ کر کے اصل صارف کو لاگ آؤٹ کر دیتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: میٹا کا نیا فیصلہ: کیا اب آپ کے انسٹاگرام ڈائرکٹ میسجز محفوظ ہونگے؟

رپورٹس کے مطابق اس سائبر حملے کے دوران متعدد ہائی پروفائل اکاؤنٹس متاثر ہوئے جن میں سابق امریکی صدر باراک اوباما سے منسوب غیر فعال وائٹ ہاؤس انسٹاگرام اکاؤنٹ، عالمی کاسمیٹکس برانڈ سیفورا، اور امریکی اسپیس فورس کے ایک اعلیٰ اہلکار کا ذاتی اکاؤنٹ شامل ہے۔

اطلاعات کے مطابق اوباما وائٹ ہاؤس انسٹاگرام اکاؤنٹ کو مختصر وقت کے لیے غیر معمولی سرگرمی کا سامنا کرنا پڑا اور اس پر متنازع مواد بھی پوسٹ کیا گیا جس کے بعد میٹا نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اکاؤنٹ کو بحال اور محفوظ بنایا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب