لاہور ہائیکورٹ نے ’موٹر وے اجتماعی زیادتی کیس‘ میں ملزمان کی اپیل کا فیصلہ سنا دیا

بدھ 3 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائیکورٹ نے گوجرانوالہ موٹر وے پر خاتون کے ساتھ پیش آنے والے انتہائی افسوسناک اور لرزہ خیز اجتماعی زیادتی کے مقدمے میں بڑا فیصلہ سناتے ہوئے دونوں مرکزی مجرموں کی سزائے موت کے خلاف دائر اپیلیں خارج کر دی ہیں۔

عدالتِ عالیہ نے ٹرائل کورٹ کی جانب سے مجرموں کو دی جانے والی سزائے موت کو برقرار رکھنے کا حکم جاری کیا ہے۔ اس اہم ترین کامیابی پر پراسکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے عدالت میں بہترین کیس پیش کرنے پر اپنی پوری پراسکیوشن ٹیم کی کارکردگی کو دل کھول کر سراہا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بنچ کی سماعت

کیس کی تفصیلی سماعت لاہور ہائیکورٹ کے معزز جج جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ نے کی۔ انسدادِ دہشتگردی کی عدالت (اے ٹی سی ) سے سزا پانے والے دونوں مرکزی مجرموں، عابد ملہی اور شفقت عرف بگا، نے اپنے وکلا کے ذریعے سزائے موت کے فیصلے کے خلاف عدالتِ عالیہ میں اپیلیں دائر کر رکھی تھیں، جن پر فریقین کے دلائل سنے گئے۔

مجرموں کے وکلا ور پراسکیوشن کے دلائل

سماعت کے دوران مجرموں کے وکیل نے عدالت کے سامنے مؤقف اختیار کیا کہ ’ٹرائل کورٹ نے کیس کے حقائق کا درست طریقے سے جائزہ نہیں لیا اور وہاں ہمارا مؤقف ٹھیک سے نہیں سنا گیا‘۔

یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا: چلتی گاڑی میں اجتماعی زیادتی، متاثرہ لڑکی کی شکایت پر 2 ماہ بعد ایف آئی آر درج

انہوں نے استدعا کی کہ عدالت عالیہ ٹرائل کورٹ کے سزائے موت کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر دونوں ملزمان کو رہا کرنے کا حکم جاری کرے۔

دوسری جانب حکومت کی نمائندگی کرتے ہوئے پراسکیوٹر راحیلہ شاہد نے ان اپیلوں کی سخت مخالفت کی۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ’انسدادِ دہشتگردی کی عدالت نے تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے بالکل درست فیصلہ دیا ہے اور مجرموں کو میرٹ پر سزائے موت سنائی گئی ہے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں مجرموں کے خلاف ڈی این اے اور دیگر سائنسی و دستاویزی ٹھوس ثبوت موجود ہیں، اس لیے ان کی رحم کی اپیلوں کو فی الفور خارج کیا جائے۔

عدالت کا حتمی فیصلہ اور کیس کا پس منظر

لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بنچ نے فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے اور ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد مجرموں کی اپیلوں کو مسترد کرتے ہوئے ان کی سزائے موت برقرار رکھنے کا حکم سنایا۔

مزید پڑھیں:پنجاب میں لاپتا لڑکیوں میں سے 80 فیصد نے پسند کی شادیاں کیں، پولیس کی لاہور ہائیکورٹ کو رپورٹ

یاد رہے کہ ملک کو ہلا کر رکھ دینے والے اس واقعے پر انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے دونوں مجرموں کو 20 مارچ 2021 کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کا حکم سنایا تھا۔ جس کے بعد دونوں مجرموں نے 25 مارچ 2021 کو ٹرائل کورٹ کے اس فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا، جہاں طویل سماعتوں کے بعد اب ان کی اپیلیں مستقل طور پر خارج کر دی گئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حکومت کا 2 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، خطے کی صورتحال اور پاک سعودی تعلقات پر تبادلہ خیال

جنوبی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز نے خودکش حملہ ناکام بنا دیا، 4 فتنہ الخوارج دہشتگرد ہلاک

مون سون بارشیں جاری، چناب میں درمیانے درجے کے سیلاب اور کئی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

ویڈیو

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

آزاد کشمیر الیکشن: گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی، کس کا پلڑا بھاری؟

پہلا ٹیسٹ: برائن لارا اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

کالم / تجزیہ

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار