جاپان میں آبادی کا بڑا بحران، شرحِ پیدائش تاریخی گراوٹ کا شکار

جمعرات 4 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جاپان میں شرحِ زچگی (فرٹیلیٹی ریٹ) گزشتہ برس گر کر ایک بار پھر ملکی تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت کو اس وقت آبادی کے شدید ترین بحران کا سامنا ہے، جہاں آبادی میں مسلسل کمی اور عمر رسیدہ افراد کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث افرادی قوت کی قلت، سوشل سیکیورٹی کے اخراجات میں بے پناہ اضافہ اور ٹیکس نیٹ سکڑنے جیسے سنگین مسائل نے سراٹھا لیا ہے۔

جاپان میں آبادی کی مسلسل گرتی ہوئی شرح معاشی اور سماجی ڈھانچے کے لیے بڑا خطرہ بن گئی۔ سرکاری طور پر جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق جاپان میں شرحِ زچگی یعنی ایک خاتون سے اپنے پورے دورِ حیات میں متوقع بچوں کی اوسط تعداد پچھلے سال کے مقابلے میں 0.01 فیصد مزید کم ہو کر محض 1.14 رہ گئی ہے۔ یہ جاپان میں شرحِ زچگی میں مسلسل دسویں سال دیکھی جانے والی تاریخی گراوٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیے دنیا کی آبادی کتنی ہوچکی، شرح پیدائش میں کون سے ممالک آگے ہیں؟

اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ گزشتہ سال ملک بھر میں پیدا ہونے والے بچوں کی مجموعی تعداد تقریباً 15 ہزار کی کمی کے ساتھ محض 6 لاکھ 70 ہزار سے کچھ زائد رہی۔ یہ سال 1899 میں پیدائش کا باقاعدہ سرکاری ریکارڈ شروع کیے جانے کے بعد سے اب تک کی سب سے کم ترین تعداد ہے۔

اس سے قبل فروری میں جاری ہونے والے عبوری ڈیٹا میں پیدائشوں کی تعداد 7 لاکھ 6 ہزار بتائی گئی تھی، تاہم ان میں جاپان میں پیدا ہونے والے غیر ملکی بچوں اور بیرونِ ملک مقیم جاپانی شہریوں کے ہاں پیدا ہونے والے بچے بھی شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیے روسی حکومت ملک میں آبادی بڑھانے کے لیے متحرک، نئی تجاویز سامنے آگئیں

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ خطرناک صورتحال اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ جاپان میں نئی پیدائشوں میں کمی کی رفتار ‘نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پاپولیشن اینڈ سوشل سیکیورٹی ریسرچ’ کی جانب سے کی گئی حالیہ پیش گوئیوں کے مقابلے میں 15 سال زیادہ تیز ہے۔

جاپانی نشریاتی ادارے ’این ایچ کے‘  کے مطابق مذکورہ ادارے نے سال 2023 میں یہ تخمینہ لگایا تھا کہ سال 2040 سے قبل ملک میں سالانہ پیدائشوں کی تعداد 6 لاکھ 80 ہزار کی حد سے نیچے نہیں گرے گی، تاہم حقیقت میں یہ بحران توقع سے کہیں پہلے جاپانی معیشت پر دستک دے چکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چاقو حملے کے بعد شمالی آئرلینڈ میں پرتشدد مظاہرے، متعدد خاندان بے گھر

’پاکستان آرمی کسی ایک صوبے کی نہیں، شہدا کے لہو سے بنی پوری قوم کی فوج ‘

افغان سرزمین سے دہشتگردی کا سلسلہ جاری، پاکستان نے طالبان کے الزامات مسترد کر دیے

پاکستان دشمن گٹھ جوڑ بے نقاب، فتنہ الخوارج، بھارت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے روابط کے شواہد سامنے آگئے

مئی 2026 میں ترسیلاتِ زر 4.25 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں

ویڈیو

بجٹ 27-2026، کم از کم تنخواہ کتنی ہونی چاہیے؟ اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

ایران امریکا ثالثی کے بعد بیرونی قوتیں پاکستان میں عدم استحکام کی کوششیں کررہی ہیں: سفارتکار ضمیر اکرم

پاکستان کا اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو ہوگا اور اپنی ماں اور نانا کی طرح ملک کی خدمت کرے گا، سینیٹر پیپلزپارٹی شہادت اعوان

کالم / تجزیہ

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟