گیس صارفین کے لیے بڑی خوشخبری متوقع، مقامی گیس کی کم قیمتوں کا فائدہ عوام تک پہنچانے کی تیاری

جمعرات 4 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکومت جلد گیس صارفین کے لیے خوشخبری کا اعلان کرے گی، کیونکہ مقامی طور پر پیدا ہونے والی نسبتاً سستی گیس کی بنیاد پر نرخوں میں کمی یا ردوبدل پر غور کیا جا رہا ہے۔

وزیر پیٹرولیم نے بتایا کہ حالیہ علاقائی کشیدگی اور امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان تنازع کے دوران مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی فراہمی عارضی طور پر متاثر ہوئی تھی، جس کے بعد بجلی کے شعبے میں مقامی گیس کا استعمال نمایاں طور پر بڑھا دیا گیا۔

مزید پڑھیں: آئی پی پیز کو مقامی گیس استعمال کرنے کی اجازت دی جائے، چیئرمین ایشیا پاک انویسٹمنٹ

انہوں نے کہا کہ مقامی گیس کی قیمت قریباً 2 ہزار روپے فی ملین برطانوی تھرمل یونٹ (ایم ایم بی ٹی یو) ہے، جبکہ درآمدی ایل این جی کی لاگت قریباً ساڑھے تین ہزار روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تک پہنچ جاتی ہے۔ اس فرق کی وجہ سے صارفین کو اضافی مالی بوجھ سے بچانے میں مدد ملی۔

علی پرویز ملک کے مطابق حکومت مقامی گیس کی نئی قیمتوں اور ان کے اطلاق کے حوالے سے ایک سمری جلد وفاقی کابینہ کو پیش کرے گی، جس کے بعد باضابطہ فیصلے کا اعلان کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ ایل این جی کی فراہمی میں تعطل کے دوران ملکی ضروریات پوری کرنے کے لیے مقامی گیس کی پیداوار میں قریباً 40 کروڑ مکعب فٹ یومیہ اضافہ کیا گیا، جس سے توانائی کے نظام کو مستحکم رکھنے میں مدد ملی۔

مزید پڑھیں: ملکی توانائی شعبے کے لیے خوش آئند پیشرفت، سانگھڑ میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت 

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت گیس کے شعبے میں برسوں سے موجود گردشی قرضوں کے مسئلے کے حل کے لیے بھی مختلف تجاویز پر کام کر رہی ہے۔ ان اقدامات کا مقصد توانائی کے شعبے کو مالی طور پر مضبوط بنانا اور گیس کمپنیوں پر بڑھتے ہوئے قرضوں کا بوجھ کم کرنا ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر مقامی گیس کی کم لاگت کا فائدہ براہِ راست صارفین تک منتقل کیا گیا تو گھریلو اور صنعتی صارفین کو ریلیف مل سکتا ہے، جبکہ توانائی کے شعبے میں مالی دباؤ کم ہونے کے امکانات بھی روشن ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کا اسپاٹ ایل این جی کارگو کے لیے عالمی ٹینڈر جاری

انڈر 18 ایشیا کپ ہاکی: پاکستان اور بھارت سیمی فائنل میں آمنے سامنے

آبنائے ہرمز اور منجمد اثاثوں پر پیشرفت، امریکا ایران سمجھوتے کی راہ ہموار

اسلام آباد سمیت بالائی علاقوں میں موسلا دھار بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا

پنجاب زرعی میکانائزیشن کے نئے دور میں داخل، کاشتکاروں کے لیے گرین ٹریکٹرز اور جدید مشینری کی فراہمی کا دائرہ وسیع

ویڈیو

صدر ٹرمپ کو دھچکا،امریکی ایوانِ نمائندگان نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرارداد منظور کر لی

گلگت بلتستان: ووٹرز کی آسانی اور انتخابی آگاہی کے لیے اقدامات کا مطالبہ

سیاست ہمارے خون میں شامل ہے، مشاہداللہ (مرحوم) کی صاحبزادی لامعہ مشاہد نے سیاست میں آنے کا اشارہ دیدیا

کالم / تجزیہ

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے