پورٹ قاسم میں تاریخی آپریشن، سب سے بڑے ایل این جی کارگو کی بحفاظت ہینڈلنگ

بدھ 13 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پورٹ قاسم اتھارٹی نے ایل این جی ہینڈلنگ کے شعبے میں ایک نیا قومی ریکارڈ قائم کرتے ہوئے پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ایل این جی کارگو کامیابی سے اتار دیا۔

کیو فلیکس ایل این جی کیریئرایم وی الخریطیات کے ذریعے آنے والا یہ کارگو بحفاظت اینگرو ایل این جی ٹرمینل پر منتقل کیا گیا، جو ملکی بحری تجارت کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

ترجمان پورٹ قاسم اتھارٹی کے مطابق، بحری جہاز علی الصبح پورٹ قاسم کے چینل میں داخل ہوا اور صبح 10 بجے اینگرو ایل این جی ٹرمینل پر لنگر انداز ہوا۔

یہ پورٹ قاسم کی تاریخ کا اب تک کا سب سے گہرا اور مکمل کیو فلیکس آپریشن تھا، جس میں جہاز کا ڈرافٹ 12.10 میٹر ریکارڈ کیا گیا جبکہ کارگو کا حجم 210,250 مکعب میٹر یعنی 92,510 میٹرک ٹن ایل این جی پر مشتمل تھا۔

پورٹ حکام کے مطابق کارگو کی محفوظ اور موثر ترسیل کو یقینی بنانے کے لیے ایل این جی کے 2 پارسل مرحلہ وار اتارے گئے۔

ترجمان نے بتایا کہ بحرِ عرب سے برتھ تک پھیلا ہوا پورٹ قاسم کا تقریباً 49 کلومیٹر طویل نیویگیشن چینل دنیا کے طویل ترین ایل این جی چینلز میں شمار ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آبنائے ہرمز کشیدگی: قطر سے ترسیل متاثر، پاکستان کا اسپاٹ ایل این جی خریدنے کا فیصلہ

’یہاں جہازوں کی آمدورفت کے دوران جوار بھاٹے اور ڈرافٹ مینجمنٹ انتہائی اہمیت رکھتے ہیں، مون سون سیزن کے آغاز کے باعث اس کامیاب آپریشن کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔‘

پورٹ قاسم اتھارٹی کے مطابق ادارہ ایل این جی کے علاوہ کنٹینرائزڈ کارگو، ڈرائی بلک، لیکویڈ بلک، کوئلہ، چاول، سیمنٹ، اسٹیل اور پیٹرولیم مصنوعات سمیت مختلف تجارتی شعبوں میں بھی ملک کے اہم گیٹ وے کے طور پر خدمات انجام دے رہا ہے۔

مزید پڑھیں: آذربائیجان پاکستان کو ایل این جی کی فراہمی کے لیے تیار، باضابطہ پیشکش کردی

جدید ڈیجیٹل نظام اور 24 گھنٹے آپریشنز کے ذریعے جہازوں کی ہموار آمدورفت کو یقینی بنایا جا رہا ہے، جس سے پاکستان کی تجارتی مسابقت اور معاشی استحکام کو تقویت مل رہی ہے۔

یہ کامیابی قطر انرجی، ناکیلات، اینگرو ایل این جی ٹرمینل، پاکستان اسٹیٹ آئل اور پورٹ قاسم اتھارٹی کی میرین آپریشنز ٹیم کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ قرار دی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں