بلوچستان بھر میں پیٹرول کی قلت، پمپس پر شہریوں کی لمبی قطاریں، وجہ کیا ہے؟

جمعرات 4 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیٹرول اور ڈیزل کی قلت نے شدید بحران کی شکل اختیار کر لی ہے۔ شہر کے بیشتر پیٹرول پمپس پر پیٹرول کی عدم دستیابی کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ جن پمپس پر پیٹرول دستیاب ہے وہاں گاڑیوں کی طویل قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بلوچستان حکومت کا اسمگل شدہ ایرانی پیٹرول کی قیمت 280 روپے فی لیٹر مقرر کرنے کا فیصلہ

وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کوئٹہ کے باسی رمضان احمد نے بتایا کہ گزشتہ 2 روز سے وہ مختلف پیٹرول پمپس کے چکر لگا رہے ہیں لیکن بیشتر مقامات پر پیٹرول دستیاب نہیں۔ پیٹرول کی عدم دستیابی کی وجہ سے روزمرہ کے معمولات بری طرح متاثر ہو رہے ہیں اور گھنٹوں انتظار کے باوجود پیٹرول حاصل کرنا مشکل ہو چکا ہے۔ شہریوں نے حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ عوام کو مزید پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

صدر پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن بلوچستان قیام الدین آغا نے پیٹرول بحران کی ایک بڑی وجہ منی پیٹرول پمپس کے خلاف حالیہ کارروائیوں کو قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے منی پیٹرول پمپس بند کیے جانے کے بعد شہریوں کا دباؤ رجسٹرڈ پیٹرول پمپس پر منتقل ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں طلب میں غیر معمولی اضافہ ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ عیدالاضحیٰ کے سبب ملکی پیٹرولیم کمپنیوں کی سپلائی میں بھی تاخیر ہوئی جس سے صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی، تاہم جلد ہی نئے اسٹاک کی آمد کے بعد حالات معمول پر آ جائیں گے۔

ادھر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا فوری نوٹس لیا ہے اور پیٹرول پمپس مالکان سے مسلسل رابطے میں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں ایرانی پیٹرول کی غیر قانونی سپلائی پر انحصار کیا جاتا رہا ہے اور اس سپلائی کے بند ہونے سے رجسٹرڈ پیٹرول پمپس پر رش بڑھ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول بچاؤ، الیکٹرک بائیکس چلاؤ: حکومت بلوچستان کی الیکٹرک بائیکس اسکیم سے بائیکس کیسے حاصل کی جا سکتی ہیں؟

ڈپٹی کمشنر کے مطابق کوئٹہ میں 60 رجسٹرڈ پیٹرول پمپس موجود ہیں اور ان پر پیٹرول کی فراہمی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز 400 ہزار لیٹر پیٹرول سپلائی کیا گیا جبکہ آج 600 ہزار لیٹر پیٹرول فراہم کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، پیٹرول کی سپلائی کا سلسلہ جاری رہے گا اور قلت پر جلد قابو پا لیا جائے گا۔

مہراللہ بادینی نے مزید کہا کہ بحران کے دوران بعض عناصر ناجائز منافع خوری کی کوشش کرتے ہیں، اسی لیے ضلعی انتظامیہ نے کم گیج اور دیگر بے ضابطگیوں کے خلاف بھی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایرانی پیٹرول کو قانونی حیثیت حاصل نہیں اور قانون کے مطابق کارروائیاں جاری رہیں گی۔

شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ اگرچہ انتظامیہ کی جانب سے سپلائی بڑھانے کے اعلانات حوصلہ افزا ہیں، تاہم زمینی سطح پر صورتحال مکمل طور پر معمول پر آنے تک عوامی مشکلات برقرار رہنے کا خدشہ موجود ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے ملائیشیا کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا

کالعدم ایکشن کمیٹی کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کی راہ پر گامزن، حقیقت کھل کر سامنے آگئی

ایکشن کمیٹی سے اب بھی مذاکرات کے لیے تیار، قانون توڑا گیا تو کارروائی ہوگی، وزیراعظم آزاد کشمیر

غزہ جنگ بندی: حماس کے قاہرہ میں اہم مذاکرات شروع، دوسرے مرحلے پر مشاورت جاری

ایکشن کمیٹی کے بیشتر مطالبات پورے کردیے، سڑکوں پر آنا مسائل کا حل نہیں، طارق فضل چوہدری

ویڈیو

گلگت بلتستان میں کس کی حکومت بن رہی ہے؟ آزاد کشمیر میں انتشار پھیلانے والوں کو سخت پیغام

گلگت بلتستان میں حکومت کے بدلے 28ویں آئینی ترمیم؟ الیکشن کون جیت رہا ہے؟

مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا کے امن کے لیے ناگزیر قرار، اقوام متحدہ میں پاکستان کا دوٹوک مؤقف

کالم / تجزیہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے