آزاد کشمیر میں حقوق کی تحریک یا بھارتی ایجنڈا؟ سابق بھارتی فوجی آفیسر کے انکشافات نے سوالات کھڑے کر دیے

جمعرات 4 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی فوج کے سابق میجر گورو آریا کے حالیہ بیان کے بعد آزاد کشمیر میں سرگرم بعض عناصر اور تنظیموں کے کردار سے متعلق نئی بحث شروع ہوگئی ہے۔

میجر گورو آریا نے یہ اعتراف کیا ہے کہ آزاد کشمیر میں کچھ مخصوص عناصر ان کے براہِ راست رابطے میں ہیں اور وہ صرف ایک اشارے کے منتظر ہیں۔

اس بیان کو بعض حلقوں کی جانب سے خطے میں جاری سیاسی سرگرمیوں اور احتجاجی تحریکوں کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

عوامی ایکشن کمیٹی سے متعلق الزامات

بھارت کے سابق فوجی آفیسر کا دعویٰ اس تاثر کو تقویت دیتا ہے کہ عوامی حقوق کے نام پر چلنے والی بعض سرگرمیوں کے پس پردہ بیرونی اثر و رسوخ موجود ہو سکتا ہے۔

اس ضمن میں عوامی ایکشن کمیٹی کی قیادت پر بھی الزامات عائد کیے گئے ہیں کہ وہ مبینہ طور پر سرحد پار عناصر کے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہی ہے۔

حقوق کے حصول کے نام پر سامنے آنے والی تحریک اتنی سادہ نہیں جتنی بظاہر دکھائی دیتی ہے، بلکہ اس کے پس منظر میں آزاد کشمیر کے امن و استحکام کو متاثر کرنے کی کوششیں کارفرما ہو سکتی ہیں۔

پاکستان اور آزاد کشمیر کے تعلقات کو متاثر کرنے کی کوشش

بعض عناصر پاکستان اور آزاد کشمیر کے درمیان فاصلے پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور اس مقصد کے لیے مختلف سیاسی اور عوامی نعروں کا سہارا لیا جا رہا ہے۔

ایسی صورت میں عوام کو چاہیے کہ وہ حالات کا باریک بینی سے جائزہ لیں اور ایسے بیانیوں سے محتاط رہیں جن کے بارے میں یہ تاثر پایا جاتا ہو کہ وہ خطے میں انتشار یا بداعتمادی کو فروغ دے سکتے ہیں۔

بظاہر عوامی ہمدردی کے دعوے کرنے والے بعض افراد کے کردار اور روابط کا جائزہ لینا ضروری ہے تاکہ حقائق عوام کے سامنے آ سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب