لاہور پولیس کے لیے نئی سوشل میڈیا پالیسی جاری، اہلکاروں پر پابندیاں عائد

جمعہ 5 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور پولیس نے اپنے افسران اور اہلکاروں کی جانب سے اختیارات کے ناجائز استعمال، پولیس یونیفارم کے ذریعے رعب جمانے اور آن لائن نامناسب رویوں کو روکنے کے لیے ایک سخت سوشل میڈیا پالیسی نافذ کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب ہائی وے پولیس کے تمام ملازمین پر لفٹ لینے پر محکمانہ پابندی کیوں؟

اس نئے حکم نامے کے تحت تمام ایس ایچ اوز، انسپکٹرز، سب انسپکٹرز اور اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ذاتی فیس بک، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک اکاؤنٹس کا جائزہ لیں اور وہاں پہلے سے موجود کسی بھی قسم کی قابلِ اعتراض تصاویر کو فوری طور پر ہٹا دیں۔

نئی پالیسی کے مطابق پولیس افسران کو اپنے ذاتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر نجی سرگرمیوں کے دوران پولیس کی وردی پہن کر تصاویر یا ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کی اب قطعاً اجازت نہیں ہوگی۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد محکمہ جاتی نظم و ضبط کو برقرار رکھنا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پولیس یونیفارم کے غیر مناسب استعمال کو روکنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب، پولیس اہلکاروں کی وردیوں میں کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ، سوشل میڈیا کے استعمال پر بھی پابندی

پالیسی میں واضح کیا گیا ہے کہ وردی میں ملبوس تصاویر اور ویڈیوز صرف اور صرف پولیس کے آفیشل (سرکاری) اکاؤنٹس سے ہی شیئر کی جا سکیں گی، جبکہ ذاتی پروفائلز پر ایسی کسی بھی سرگرمی پر مکمل پابندی ہوگی۔

لاہور پولیس نے تنبیہ کی ہے کہ اس نئی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی افسر یا اہلکار کے خلاف سخت محکمہ جاتی اور تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر میں ووٹ پر کھلم کھلا ڈاکا ڈالا گیا، دھاندلے کے ثبوتوں کا جواب دیا جائے: بلاول بھٹو زرداری

کالعدم ایکشن کمیٹی کے کارکنوں کا زخمی ہونے کا جعلی ڈرامہ، پولیس کے قریب آتے ہی اٹھ کھڑے ہوئے

میرپور ڈویژن میں کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ کشمیری عوام مسلم لیگ ن پر اعتماد کرتی ہے، نواز شریف

گندھارا تہذیب کے اسمگل شدہ 513 نوادرات پاکستان کو واپس مل گئے

ایکشن کمیٹی دہشتگردی پر اتر آئی، آزاد کشمیر میں قیام امن کے لیے حکومت کی ہرممکن مدد کریں گے، وفاقی حکومت

ویڈیو

مجھے نیتن یاہو کی فراہم کردہ معلومات کی ضرورت نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم کو آڑے ہاتھوں لے لیا

آزاد کشمیر: انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام، مسلم لیگ ن نے پہلے مرحلے میں میدان مار لیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے اچھی بات چیت کا اعتراف، پاکستان اور قطر کی سفارتی کوششیں تیز

کالم / تجزیہ

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی

جاوید ہاشمی جواب دیں

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی