انٹرنیشنل تعاون اور علاقائی سیکیورٹی کے فروغ کے لیے پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے پلیٹ فارم پر نمایاں سفارتی سرگرمی دکھائی ہے، جہاں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے روس سمیت 5 ممالک کے وزرائے داخلہ سے ملاقاتیں کیں اور متعدد اہم سیکیورٹی امور پر پیش رفت ہوئی، جبکہ روس کے ساتھ تعاون بڑھانے کے لیے اہم معاہدوں پر بھی دستخط کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان روس کی سی فوڈ مارکیٹ پہنچ گیا، 30 کروڑ ڈالر کی ابتدائی برآمدات کا امکان روشن
بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے داخلہ اجلاس کے موقع پر پاکستان کے وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے روس کے وزیر داخلہ ولادیمیر کولوکولٹسوف سمیت تاجکستان، ازبکستان، کرغزستان اور قازقستان کے وزرائے داخلہ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، جن میں انسداد دہشتگردی، بارڈر سیکیورٹی اور خطے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان تعاون بڑھانے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
وزرای کشور ایران و پاکستان که برای شرکت در اجلاس وزرای سازمان همکاری شانگهای در بیشکک، پایتخت قرقیزستان، حضور دارند، برای بار دوم در حاشیه این اجلاس دیدار کردند.
🔺️محسن نقوی، وزیر کشور پاکستان که در جریان میانجیگری میان ایران و آمریکا نیز ایفای نقش میکند، از این دیدار خبر داد https://t.co/gLPbP9EdfD pic.twitter.com/oVfYBEAO8n— خبرگزاری ایرانویو۲۴ (@IranView24_Fa) June 6, 2026
روس کے وزیر داخلہ ولادیمیر کولوکولٹسوف کے ساتھ ملاقات میں پاکستان اور روس کے درمیان متعدد اہم سکیورٹی معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔ ان معاہدوں میں غیر قانونی امیگریشن کے خلاف تعاون میں اضافہ، غیر قانونی طور پر مقیم شہریوں کی واپسی میں سہولت، اور منشیات کی اسمگلنگ اور منشیات سے متعلق جرائم کے خلاف مشترکہ کارروائیوں کو وسعت دینا شامل ہے۔ دونوں ممالک نے خطے میں ابھرتے ہوئے سکیورٹی چیلنجز کے تناظر میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
یہ بھی پڑھیں:کیا اے آئی پر مبنی ڈیجیٹل سروسز پاکستان کی اگلی بڑی برآمد بن سکتی ہیں؟
تاجکستان کے وزیر داخلہ رامازون رحیم زودا کے ساتھ ملاقات میں افغانستان کی سیکیورٹی صورتحال پر خصوصی گفتگو ہوئی، جہاں مبینہ طور پر سرگرم شدت پسند گروہوں اور منشیات کی بڑھتی ہوئی اسمگلنگ کو علاقائی امن کے لیے خطرہ قرار دیا گیا۔ دونوں فریقین نے اتفاق کیا کہ افغانستان سے جڑے سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اور مربوط حکمت عملی ناگزیر ہے۔
Pakistan–Iran Interior Ministers Hold Key Meeting
Federal Interior Minister Mohsin Naqvi and Iranian Interior Minister Eskandar Momeni held an important meeting to discuss Pakistan–Iran bilateral relations and the latest regional developments.
Both sides exchanged views on… pic.twitter.com/ifQfB57uon
— Eagle Eye (@zarrar_11PK) June 5, 2026
ازبکستان کے وزیر داخلہ میجر جنرل عزیز تاشپولاتوف کے ساتھ ملاقات میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان تعاون، خفیہ معلومات کے تبادلے اور پیشہ ورانہ تربیتی پروگراموں کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔ دونوں ممالک نے اس مقصد کے لیے ایک مشترکہ ورکنگ گروپ کے قیام پر بھی اتفاق کیا۔
کرغزستان کے وزیر داخلہ نیازبیک اولان اوموکانووچ کے ساتھ ملاقات میں سیکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بات ہوئی، جبکہ محسن نقوی نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کی کامیاب میزبانی پر کرغزستان کو مبارکباد بھی دی۔
یہ بھی پڑھیں:روس اور پاکستان کے مشاورتی گروپ کا اجلاس، بین الاقوامی فورمز پر باہمی تعاون کا عزم
قازقستان کے وزیر داخلہ یرجان سادنوف کے ساتھ ملاقات میں غیر قانونی امیگریشن اور سرحدی سکیورٹی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اور دونوں ممالک نے ادارہ جاتی تعاون کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپ کے قیام پر اتفاق کیا۔
مجموعی طور پر ان اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کو خطے میں انسداد دہشتگردی، منشیات کی روک تھام اور غیر قانونی نقل و حرکت کے خلاف مشترکہ حکمت عملی کی جانب ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے، جس سے پاکستان کے علاقائی سفارتی کردار کو مزید تقویت ملی ہے۔













