آزاد کشمیر کسی افراتفری کا متحمل نہیں ہو سکتا، حالات خراب ہوئے تو ایمرجنسی لگ سکتی ہے، وزیراعظم فیصل راٹھور

ہفتہ 6 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ حکومت ریاست میں افراتفری نہیں چاہتی لیکن ایکشن کمیٹی کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے حالات اس نہج پر پہنچ گئے ہیں اب ان سے نمٹنے کا فیصلہ کرلیا ہے، حالات خراب ہوئے تو ایمرجنسی لگ سکتی ہے۔

صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ موجودہ حالات میں آزاد کشمیر کسی افراتفری کا متحمل نہیں ہو سکتا، کیوں کہ ہمارا ازلی دشمن بھارت موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ریاست پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرتا ہے۔

وزیراعظم سے سینیئر صحافی و چیف ایڈیٹر ’وی نیوز‘ عمار مسعود، اینکر پرسن خواجہ اے متین، ڈائریکٹر نیوز جی ٹی وی نیوز قیوم بخاری، ڈائریکٹر نیوز سچ ٹی وی نیوز حنیف قمر، رضوان عباسی، رئیس احمد خان اور غلام مصطفیٰ ہاشمی نے ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعظم کے سیاسی معاون عزادار کاظمی بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں: مہاجرین نشستوں سے متعلق صدارتی ریفرنس: سپریم کورٹ آزاد کشمیر میں سماعت مکمل، فیصلہ محفوظ

فیصل ممتاز راٹھور کا کہنا تھا کہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی بلیک میلنگ کی سیاست کررہی ہے اور ہر بار مطالبات تسلیم ہونے کے بعد نئے مطالبات سامنے لے آتی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی اور حکومت ریاستی نظام کو مفلوج کرنے کی ہر کوشش کا قانونی دائرے میں رہتے ہوئے مقابلہ کرے گی۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہاکہ آزاد کشمیر کے حقوق اور مراعات کا دیگر علاقوں سے منصفانہ موازنہ کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ گلگت بلتستان کے وزرا کی تنخواہیں آزاد کشمیر کے وزرا سے کئی گنا زیادہ ہیں، لیکن پھر بھی کہا جاتا کہ ہم کوئی زیادہ مراعات لے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت مذاکرات پر یقین رکھتی ہے، تاہم ریاستی اداروں اور نظامِ حکومت کو مفلوج کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

وزیراعظم نے کہاکہ ایکشن کمیٹی کی جانب سے حکومتی قیادت کے خلاف نامناسب زبان استعمال کی جا رہی ہے، جو سیاسی اور جمہوری روایات کے منافی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ موجودہ صورتحال پر غور کے لیے آج اسلام آباد زرداری ہاؤس میں پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے، جہاں مشاورت کی جائےگی۔

انہوں نے کہاکہ اجلاس میں آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال، عوامی معاملات اور آئندہ انتخابات سے متعلق حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔

فیصل ممتاز راٹھور کے مطابق ان کی چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے ملاقات بھی طے ہے، جس میں وہ پارٹی قیادت کو آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال اور انتخابی حکمت عملی سے آگاہ کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ ریاستی اداروں اور عوامی مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری فیصلے کیے جائیں گے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت نے گزشتہ 6 ماہ کے دوران تعلیم، انفراسٹرکچر اور ترقیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ دی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ پسماندہ علاقوں میں اسکولوں، کالجوں اور دیگر عوامی سہولیات کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر: ایکشن کمیٹی کی 9 جون کو احتجاج کی کال، الیکشن شیڈول بھی جاری، ریاست میں کیا ہونے جا رہا ہے؟

فیصل ممتاز راٹھور نے اس عزم کا اظہار کیاکہ عوامی مسائل کے حل، ریاستی استحکام، امن و امان اور ریاستی رٹ کے قیام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب