کیا اب Siri AI آپ کی پرانی چیٹس اور چھپی معلومات بھی نکال لے گا؟ ایپل نے سب کو حیران کر دیا

منگل 9 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایپل نے اپنے سالانہ ورلڈ وائیڈ ڈیولپرز کانفرنس (WWDC 2026) کے دوران مصنوعی ذہانت سے لیس نیا اسسٹنٹ ‘Siri AI’ متعارف کرا دیا ہے جو کمپنی کی جانب سے گزشتہ کئی برسوں سے جاری اسسٹنٹ کی بڑی اپ گریڈ کا حصہ ہے۔

نئے Siri AI میں جدید ‘onscreen awareness’ فیچر شامل کیا گیا ہے جس کے ذریعے یہ آئی فون، آئی پیڈ اور میک پر اسکرین پر موجود مواد کو سمجھنے اور اس کے ساتھ براہِ راست تعامل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Stephen Robles (@stephenrobles)

ایپل کے مطابق یہ نیا اسسٹنٹ ‘Apple Intelligence’ کے تحت کام کرتا ہے اور وسیع عالمی معلومات سے لیس ہے جبکہ ضرورت پڑنے پر یہ ویب سے بھی معلومات حاصل کر سکتا ہے۔صارفین اب پرانی Siri گفتگوؤں کو دوبارہ دیکھ سکیں گے۔ یہ اسسٹنٹ پیغامات میں موجود معلومات جیسے کسی دوست کا پتہ وغیرہ بھی تلاش کر سکے گا چاہے وہ باضابطہ طور پر محفوظ نہ کیا گیا ہو۔

ایپل کے سافٹ ویئر چیف کریگ فیڈریگی نے کہا کہ حقیقی طور پر مددگار AI وہ ہے جو آپ کی ضروریات کے مطابق ہو۔ اس کا مطلب ہے اسے آپ کی روزمرہ ایپس اور ذاتی سیاق و سباق کے ساتھ گہرائی سے جوڑنا، اور ہر مرحلے پر پرائیویسی کو مدنظر رکھنا۔ یہی ہمارا Apple Intelligence کا وژن ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی فون 18 پرو کی سنسنی خیز تفصیلات، کیا یہ ایپل کی تاریخ کی سب سے بڑی تبدیلی ہوگی؟

ایپل کا یہ نیا اپ گریڈ اس وقت سامنے آیا ہے جب کمپنی گزشتہ دو سالوں سے Siri کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہی تھی، مگر تاخیر کا شکار رہی جس کے باعث وہ AI کی دوڑ میں Microsoft اور Google جیسے حریفوں سے پیچھے رہ گئی۔

نئے Siri AI میں زیادہ قدرتی اور اظہار سے بھرپور آواز شامل کی گئی ہے، جس سے اس کی گفتگو زیادہ انسانی انداز کی محسوس ہوگی۔ یہ فیچر آئی پیڈ پر بھی دستیاب ہوگا جبکہ کمپنی اسے Apple Watch کے لیے بھی تیار کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ستمبر 2026 میں پیش کیے جانے کا امکان، قیمت کتنی ہوگی؟

ایپل نے اعلان کیا ہے کہ ابتدائی مرحلے میں یہ فیچر یورپی یونین کے ممالک میں آئی فون اور آئی پیڈ پر دستیاب نہیں ہوگا جبکہ چین میں اسے مکمل طور پر پیش نہیں کیا جائے گا جس کی وجہ ریگولیٹری مسائل بتائے گئے ہیں۔

مزید یہ کہ Siri AI سے متعلق تلاش اور تصاویر کو ایک علیحدہ ایپ میں محفوظ کیا جائے گا، جو آئی فون، آئی پیڈ اور میک پر دستیاب ہوگی اور ایپل کی پرائیویٹ کلاؤڈ ٹیکنالوجی کے ساتھ منسلک ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: ایپل کا بڑا فیصلہ، آئی فون 18 مرحلہ وار لانچ ہوگا

ابتدائی طور پر یہ نیا Siri AI صرف انگریزی زبان میں دستیاب ہوگا جبکہ دیگر زبانوں کی سپورٹ بعد میں شامل کی جائے گی تاہم اس کی مکمل ٹائم لائن واضح نہیں کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دہری شہریت کے حامل مسافروں کے لیے پی آئی اے کی اہم ایڈوائزری جاری

امریکا نے طلبا اور غیر ملکی صحافیوں کے لیے ویزا قوانین سخت کردیے

مذہبی ہم آہنگی اور اتحادِ امت کی شاندار مثال، تمام مکاتب فکر کی ایک امام کے پیچھے نماز کی ادائیگی

کیا ٹرمپ کا نیا سکہ واقعی سونے کا بنا ہے؟

طالبان رجیم کس طرح بھارت سے پیسے لے کر دہشتگرد گروہوں سے پاکستان میں حملے کرواتی ہے؟ سابق افغان جنرل نے بتادیا

ویڈیو

کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے فیلڈ مارشل سے متعلق پروپیگنڈا، کشمیر پیپلز پارٹی کا، کیا ایسا ممکن ہوگا؟ پی ٹی آئی کا ایک اور یوٹرن

ماضی میں عدالتی احکامات پر مسمار ہونے والی عمارتوں سے متعلق سپریم کورٹ کے نئے فیصلے سے متاثرین کو کیا ریلیف ملے گا؟

نوکری اور پیسے تو سب لیتے ہیں، لیکن جہاں موت کا خطرہ ہو وہاں ہر کوئی نہیں جاتا، عامر نواز وڑائچ

کالم / تجزیہ

ہمارا جھوٹ اور ان کا جھوٹ

دھڑکتے دل کا فون

کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک