آبنائے ہرمز میں امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا گیا، امریکا ایران کو لازماً جواب دے گا، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

منگل 9 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی فورسز نے گزشتہ رات آبنائے ہرمز کے اوپر فضائی گشت پر مامور امریکا کے ایک جدید ‘اپاچی’ ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنا کر مار گرایا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹروتھ سوشل‘ پر جاری ایک پوسٹ میں امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ خوش قسمتی سے ہیلی کاپٹر میں سوار دونوں پائلٹ اس حملے میں مکمل طور پر محفوظ رہے اور انہیں کوئی جسمانی نقصان نہیں پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا ایران کشیدگی میں شدت، ایران کے کویت اور بحرین پر میزائل حملے، خلیجی ممالک میں ہائی الرٹ

امریکی صدر نے بتایا کہ انہیں فوج کی جانب سے اس واقعے کی باقاعدہ رپورٹ فراہم کر دی گئی ہے، جس کے بعد وہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

امریکا لازماً جواب دے گا

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی فورسز کی اس کارروائی کو امریکا کے خلاف براہِ راست حملہ قرار دیتے ہوئے سخت ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے واشگاف الفاظ میں کہا کہ اس سنگین صورتحال کے تناظر میں امریکا خاموش نہیں بیٹھے گا اور اس کا لازماً جواب دیا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی حکومت اور عسکری قیادت اس واقعے کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہے اور بہت جلد مناسب ردِعمل کے حوالے سے حتمی فیصلے کیے جائیں گے۔ اپنے مختصر بیان کے اختتام پر انہوں نے معاملے کی سنگینی پر توجہ دینے پر سب کا شکریہ بھی ادا کیا۔

مزید پڑھیں:امریکا اور ایران کے درمیان 60 روزہ جنگ بندی توسیع پر ابتدائی اتفاق؟

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز عالمی تجارت، بالخصوص خام تیل اور توانائی کی ترسیل کے لیے دنیا کی سب سے اہم اور حساس ترین سمندری گزرگاہ سمجھی جاتی ہے، جہاں ایسی کسی بھی کشیدگی کے اثرات پوری دنیا کی معیشت پر پڑ سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اے آئی کا بنایا گانا کیسے پہچانیں گے؟ موسیقی کی دنیا نے نیا نظام متعارف کرا دیا

کڈن کلم جوہری پلانٹ سے منسلک تقریباً 19 ہزار فائلیں لیک، بھارتی سائبر سیکیورٹی پر سنگین سوالات اٹھ گئے

افغانستان: 75 فیصد امدادی اداروں نے خواتین کی ملازمت سے متعلق طالبان کی شرائط مان لیں

آزاد کشمیر انتخابات: ڈیوٹی پر مامور سرکاری ملازمین کب ووٹ ڈالیں گے؟

‘کیا اب ایم اے پاس افراد سوئیپر بنیں گے؟’ آئینی عدالت کے ریمارکس، ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار

ویڈیو

مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے سفارت کاری ہی واحد راستہ ،اسلام آباد مفاہمتی یادداشت خطے میں امن کی بنیاد ہے، دفتر خارجہ

امریکی فورسز کے ایران پر مسلسل پانچویں روز حملے، آبنائے ہرمز میں بحری و فضائی کشیدگی عروج پر

سانپوں کا عالمی دن: راولپنڈی کے اسنیکس ہاؤس کی دلچسپ دنیا

کالم / تجزیہ

ہمارا جھوٹ اور ان کا جھوٹ

دھڑکتے دل کا فون

کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک