’پیف‘ اسکولوں کے نتائج سرکاری اداروں سے بہتر ہیں، وزیر تعلیم پنجاب کا اساتذہ کے لیے بڑا اعلان

منگل 9 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ میں سرکاری اور نجی، دونوں شعبوں کے تمام اسکولوں کا وزیر ہوں اور صوبے میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانا ا اولین ترجیح ہے۔

اپنے ایک بیان میں رانا سکندر حیات نے کہاکہ آٹھویں جماعت کے نتائج نے یہ حقیقت واضح کردی ہے کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف) کے نجی شراکت داروں کے تحت چلنے والے اسکولوں کے نتائج سرکاری اسکولوں کے مقابلے میں 20 فیصد بہتر آئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پیف کے پرائیویٹ پارٹنرز کے تحت چلنے والے اسکولوں میں اساتذہ کی تنخواہیں 15 سے 20 ہزار روپے کے درمیان ہیں، اس کے باوجود ان اسکولوں کے نتائج بہتر آئے ہیں، اس لیے پیف کے کم تنخواہ لینے والے اساتذہ کو شاباش دینی چاہیے۔

وزیر تعلیم پنجاب نے کہاکہ کچھ عرصہ قبل تک پیف کے اسکولوں میں خدمات انجام دینے والے اساتذہ کو صرف 5 ہزار روپے تنخواہ دی جاتی تھی، تاہم موجودہ حکومت نے اس صورتحال کا نوٹس لیا۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے پیف کے اساتذہ کی تنخواہیں 5 ہزار روپے سے بڑھا کر 15 سے 20 ہزار روپے تک کردی ہیں۔

رانا سکندر حیات کے مطابق یہ نظام 2002 سے چل رہا ہے، لیکن ہماری حکومت نے اس مسئلے پر توجہ دی اور وزیراعلیٰ پنجاب نے ہی اساتذہ کی تنخواہوں کو 5 ہزار روپے سے بڑھا کر 20 ہزار روپے تک پہنچایا ہے، جبکہ وہی انہیں 40 ہزار روپے تک بھی لے جائیں گی۔

وزیر تعلیم پنجاب نے کہاکہ پیف اسکولوں میں زیر تعلیم بچوں کے لیے دی جانے والی سبسڈی کو 2 ہزار 200 روپے تک بڑھانے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سبسڈی میں اضافے کے نتیجے میں اساتذہ کی تنخواہیں بھی بڑھیں گی اور انہیں 35 ہزار روپے تک تنخواہ مل سکے گی۔

رانا سکندر حیات نے اس عزم کا اظہار کیاکہ پنجاب حکومت تعلیمی معیار کی بہتری، اساتذہ کی فلاح و بہبود اور نجی شراکت داری کے تحت چلنے والے تعلیمی اداروں کی مزید مضبوطی کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طالبان دور میں افغان میڈیا شدید بحران کا شکار، صحافیوں پر دباؤ میں اضافہ

نیب ترامیم کیس: ضمانت کے مقدمات میں سپریم کورٹ کے اختیار پر سوال، فیصلہ محفوظ

اے آئی کا بنایا گانا کیسے پہچانیں گے؟ موسیقی کی دنیا نے نیا نظام متعارف کرا دیا

کڈن کلم جوہری پلانٹ سے منسلک تقریباً 19 ہزار فائلیں لیک، بھارتی سائبر سیکیورٹی پر سنگین سوالات اٹھ گئے

افغانستان: 75 فیصد امدادی اداروں نے خواتین کی ملازمت سے متعلق طالبان کی شرائط مان لیں

ویڈیو

مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے سفارت کاری ہی واحد راستہ ،اسلام آباد مفاہمتی یادداشت خطے میں امن کی بنیاد ہے، دفتر خارجہ

امریکی فورسز کے ایران پر مسلسل پانچویں روز حملے، آبنائے ہرمز میں بحری و فضائی کشیدگی عروج پر

سانپوں کا عالمی دن: راولپنڈی کے اسنیکس ہاؤس کی دلچسپ دنیا

کالم / تجزیہ

ہمارا جھوٹ اور ان کا جھوٹ

دھڑکتے دل کا فون

کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک