امن معاہدہ: ایران نے بہت وقت ضائع کیا ہے، تاخیر کی قیمت چکانی پڑے گی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

بدھ 10 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے امن معاہدے تک پہنچنے میں بہت زیادہ وقت ضائع کیا ہے اور اب اسے اس تاخیر کی قیمت چکانی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:

صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں دعویٰ کیا کہ ایران کی فوجی صلاحیتیں شدید متاثر ہو چکی ہیں۔ ان کے بقول ایرانی بحریہ اور فضائیہ کا بڑا حصہ عملی طور پر ختم ہو چکا ہے اور ایران کو مکمل طور پر شکست دی جا چکی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ایران کی فوج مکمل طور پر تباہ حال ہو چکی ہے اور ان کی بحریہ اور فضائیہ کا بیشتر حصہ اب موجود ہی نہیں جبکہ ایران صرف باتیں کرتا ہے عملی طور پر کچھ نہیں کرتا۔

صدر ٹرمپ کے ان بیانات کے بعد عالمی منڈیوں میں فوری ردعمل دیکھنے میں آیا۔ خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ امریکی اسٹاک فیوچرز میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت تقریباً 1.4 فیصد اضافے کے ساتھ 89 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی۔

مزید پڑھیے: ایران کے ساتھ امن معاہدہ ایک دو دن میں ہوجائے گا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب صرف ایک روز قبل صدر ٹرمپ نے امید ظاہر کی تھی کہ ایران کے ساتھ ’2 سے 3 دن‘ میں معاہدہ طے پا سکتا ہے اور اس کے بعد آبنائے ہرمز فوری طور پر بحری آمدورفت کے لیے کھول دی جائے گی۔

دوسری جانب مشرق وسطیٰ میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ(سینٹ کام) کے مطابق امریکی افواج نے ایران کے خلاف حملے کیے ہیں۔ امریکی فوج کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی ایک روز قبل امریکی فوج کے اپاچی ہیلی کاپٹر کو مار گرائے جانے کے جواب میں کی گئی۔

تازہ پیشرفت نے خطے میں جاری تنازعے کو مزید سنگین بنا دیا ہے جبکہ عالمی برادری صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

مزید پڑھیں: جنگ چھیڑی تو اسرائیل تنہا رہ جائے گا، ٹرمپ کا نیتن یاہو کو سخت انتباہ

ماہرین کے مطابق اگر کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا تو نہ صرف خطے کا امن متاثر ہو سکتا ہے بلکہ عالمی توانائی منڈیوں پر بھی اس کے گہرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حکومت کا 2 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، خطے کی صورتحال اور پاک سعودی تعلقات پر تبادلہ خیال

جنوبی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز نے خودکش حملہ ناکام بنا دیا، 4 فتنہ الخوارج دہشتگرد ہلاک

مون سون بارشیں جاری، چناب میں درمیانے درجے کے سیلاب اور کئی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

ویڈیو

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

آزاد کشمیر الیکشن: گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی، کس کا پلڑا بھاری؟

پہلا ٹیسٹ: برائن لارا اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

کالم / تجزیہ

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار