این ای سی اجلاس: 3.66 کھرب روپے کے ترقیاتی بجٹ اور 4 فیصد شرح نمو کی منظوری، وزیراعظم کا معاشی استحکام میں صوبوں کے کردار کا اعتراف

بدھ 10 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی اقتصادی کونسل (این ای سی) مالی سال 2026-27 کے لیے 3.66 کھرب روپے کے قومی ترقیاتی بجٹ اور 4 فیصد مجموعی قومی شرح نمو (جی ڈی پی گروتھ) کے ہدف کی منظوری دے دی۔

یہ بھی پڑھیں: ترسیلات زر کا نیا ریکارڈ : بیرون ملک پاکستانیوں نے مئی میں 4 ارب 30 کروڑ ڈالر بھیجے، وزیراعظم کا اظہار اطمینان

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے معاشی استحکام کے حصول میں صوبائی حکومتوں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ وفاق اور صوبوں کے مشترکہ تعاون سے پاکستان کو درپیش بڑے معاشی چیلنجز کا مقابلہ کیا گیا اور میکرو اکنامک استحکام حاصل کرنے میں کامیابی ملی۔

اجلاس میں ملکی معیشت، ترقیاتی منصوبوں اور آئندہ مالی سال کے اقتصادی اہداف کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں

وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے زور دیا کہ قومی وسائل کے مؤثر استعمال، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور معاشی ترقی کے لیے وفاق اور صوبوں کے درمیان قریبی تعاون ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے مشکل معاشی حالات میں بھی قومی مفاد کو ترجیح دی اور تمام فیصلے ٹیم ورک کے ذریعے کیے گئے۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت نے ایک ٹیم کے طور پر پاکستان کے بہترین مفاد میں فیصلے کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ معیشت کو سنگین چیلنجز کا سامنا رہا تاہم اجتماعی حکمت عملی اور مربوط اقدامات کے ذریعے میکرو اکنامک استحکام حاصل کیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ خطے کی موجودہ صورتحال کے باعث عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا تاہم حکومت نے عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف دینے کے لیے 128 ارب روپے کا پیکیج فراہم کیا۔

مزید پڑھیے: وزیراعظم شہباز شریف کا گلوبل فنڈ کے ساتھ شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار

انہوں نے یاد دلایا کہ دنیا کے مختلف ممالک میں پیٹرول کے حصول کے لیے طویل قطاریں دیکھی گئیں، لیکن بروقت اقدامات کے باعث پاکستان میں ایندھن کی فراہمی معمول کے مطابق برقرار رہی۔

وزیراعظم نے معاشی مشکلات سے نمٹنے میں صوبائی حکومتوں کے  مکمل تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں وفاق کئی ہفتوں سے صوبوں کے ساتھ مشاورت کر رہا ہے۔ ان کے مطابق اضافی وسائل پیدا کرنے کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال جاری ہے اور وسائل میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے مختلف مشکلات کے باوجود بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام کے تقاضوں کو پورا کرنے کی بھرپور کوشش کی اور عوامی توقعات پر پورا اترنے کے لیے اقدامات کیے۔ وزیراعظم کے مطابق موجودہ کامیابیاں اجتماعی ٹیم ورک کا نتیجہ ہیں۔

شہباز شریف نے واضح کیا کہ آئندہ بجٹ میں قومی دفاع کے لیے ضروری وسائل کی فراہمی حکومت کی اہم ترجیح ہے جبکہ دہشت گردی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے بھی اضافی مالی وسائل درکار ہوں گے۔

احسن اقبال کی بریفنگ

اس موقعے پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے بجٹ تجاویز اور معاشی اشاریوں پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ این ای سی نے آئندہ مالی سال کے لیے 3.66 کھرب روپے کے قومی ترقیاتی بجٹ اور 4 فیصد مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو کے ہدف کی منظوری دے دی ہے۔

مزید پڑھیں: بجٹ میں عوامی فلاح، صوبوں کے حقوق اور معاشی استحکام کو ترجیح دی جائے، صدر مملکت کی وزیراعظم سے گفتگو

انہوں نے بتایا کہ وفاقی ترقیاتی پروگرام کے لیے ایک کھرب روپے، صوبائی ترقیاتی اخراجات کے لیے 2.21 کھرب روپے جبکہ وفاقی اداروں کے لیے 451 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

احسن اقبال کے مطابق این ای سی نے منصوبہ بندی ڈویژن کی یہ تجویز بھی منظور کر لی ہے کہ قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس سال میں ایک مرتبہ کے بجائے ہر سہ ماہی منعقد کیے جائیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کا حجم 2018 میں جی ڈی پی کے 2.6 فیصد سے کم ہو کر 0.6 فیصد رہ گیا ہے جبکہ پاکستان کو معاشی ترقی کی رفتار تیز کرنے کے لیے ترقیاتی ایمرجنسی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی آمدن کا 74 فیصد حصہ قرضوں کی ادائیگی پر خرچ ہو رہا ہے جبکہ پاکستان کو سب سے بڑا معاشی چیلنج بیرونی شعبے میں درپیش ہے۔ ان کے مطابق ملک کو غیر ملکی سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافہ کرنا ہوگا تاکہ پائیدار معاشی ترقی حاصل کی جا سکے۔

احسن اقبال نے بتایا کہ آئندہ مالی سال کے لیے زرعی شعبے کی شرح نمو کا ہدف 3.6 فیصد، صنعتی شعبے کا 4.5 فیصد اور خدمات کے شعبے کا 4.2 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مہنگائی کا ہدف 8.2 فیصد رکھا گیا ہے، جبکہ آبی تحفظ (واٹر سیکیورٹی) کو پاکستان کی اولین قومی ترجیح قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ٹیکس نظام میں انسانی مداخلت کا خاتمہ ناگزیر، ایف بی آر اصلاحات کا عمل جاری رہے گا: وزیراعظم

وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے واضح کیا کہ ایک کھرب روپے کے وفاقی پی ایس ڈی پی کے تحت تعلیم اور دفاع سے متعلق منصوبوں کے علاوہ کسی نئے ترقیاتی منصوبے کا آغاز نہیں کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا نے ویزا روکا، صومالی عوام نے دلوں کے دروازے کھول دیے، فٹبال ریفری عمرآرتان کا واپس وطن پہنچنے پر بادشاہوں جیسا استقبال

تھرپارکر: اونٹنی کی آنکھیں نکالنے کا واقعہ، 2 ملزمان گرفتار

ذہنی سکون کا راز کن چیزوں میں پوشیدہ؟ اسلام اور سائنس کی روشنی میں جانیے

پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ، تمام اہلکار شہید، کشمیر میں احتجاج کی آڑ میں بھارت سے رابطے بے نقاب

کلمے کے نام پر بننے والے ملک کی مخالفت اسلام کے خلاف، مسلح جدوجہد حرام ہے : مفتی محمد کریم خان

ویڈیو

ذہنی سکون کا راز کن چیزوں میں پوشیدہ؟ اسلام اور سائنس کی روشنی میں جانیے

پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ، تمام اہلکار شہید، کشمیر میں احتجاج کی آڑ میں بھارت سے رابطے بے نقاب

کلمے کے نام پر بننے والے ملک کی مخالفت اسلام کے خلاف، مسلح جدوجہد حرام ہے : مفتی محمد کریم خان

کالم / تجزیہ

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟