وزیراعظم شہباز شریف کا گلوبل فنڈ کے ساتھ شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار

منگل 9 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف سے گلوبل فنڈ کے وفد نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور گلوبل فنڈ کے درمیان صحت کے شعبے میں جاری تعاون، تپ دق، ایچ آئی وی اور ملیریا کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں اور مستقبل کی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گلوبل فنڈ کے وفد کی قیادت گرانٹ مینجمنٹ ڈویژن کے مارک ایڈینگٹن (Mark Edington) کر رہے تھے، جبکہ دیگر اراکین میں سینئر پورٹفولیو مینجر ازیسکن گویریا (Ms Izaskun Gaviria) اور ڈپٹی جنرل قونصلر نتاشا ہیفنک (Ms Natasha Heffinck) شامل تھیں۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا اور کہاکہ پاکستان گلوبل فنڈ کے ساتھ اپنی شراکت داری کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

ترقی پذیر دنیا میں گلوبل فنڈ کے کردار کو سراہا گیا

وزیراعظم نے ترقی پذیر دنیا میں صحت عامہ کو بہتر بنانے کے لیے گلوبل فنڈ کے نمایاں کردار اور تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہیلتھ کیئر کے نظام کی بہتری میں گلوبل فنڈ پاکستان کا انتہائی اہم شراکت دار ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت ملک سے تپ دق، ایچ آئی وی اور ملیریا کے پھیلاؤ کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور اس حوالے سے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ گلوبل فنڈ کی شراکت داری سے پاکستان میں ایچ آئی وی، تپ دق اور ملیریا کے خاتمے کے لیے ہماری کوششوں کو تقویت مل رہی ہے۔

ایچ آئی وی کی روک تھام کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپ بنانے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے ایچ آئی وی وائرس کی روک تھام کے حوالے سے حکومت پاکستان اور گلوبل فنڈ کے درمیان جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل دینے کی ہدایت بھی کی تاکہ اس حوالے سے مربوط اور مؤثر حکمت عملی کے تحت اقدامات کو مزید تیز کیا جا سکے۔

اس موقع پر وزارت قومی صحت کے حکام نے وفد کو پاکستان میں تپ دق، ایچ آئی وی اور ملیریا کی روک تھام کے حوالے سے حکومتی کوششوں اور پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔

گلوبل فنڈ کا پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

گلوبل فنڈ کے وفد نے پاکستان میں میزبانی پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

وفد نے تپ دق، ایچ آئی وی اور ملیریا کے خاتمے کے لیے حکومت پاکستان کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے ان امراض کے خاتمے کے لیے پاکستان کے ساتھ اپنی شراکت داری جاری رکھنے اور مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وفاقی وزرا اور اعلیٰ حکام کی شرکت

ملاقات میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر قومی صحت سید مصطفیٰ کمال، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ، وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حکومت کا 2 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، خطے کی صورتحال اور پاک سعودی تعلقات پر تبادلہ خیال

جنوبی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز نے خودکش حملہ ناکام بنا دیا، 4 فتنہ الخوارج دہشتگرد ہلاک

مون سون بارشیں جاری، چناب میں درمیانے درجے کے سیلاب اور کئی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

ویڈیو

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

آزاد کشمیر الیکشن: گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی، کس کا پلڑا بھاری؟

پہلا ٹیسٹ: برائن لارا اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

کالم / تجزیہ

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار