فٹبال کے سب سے بڑے عالمی میلے فیفا ورلڈ کپ 2026 کا باقاعدہ آغاز شریک میزبان ملک میکسیکو میں ایک شاندار اور رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ ہو گیا۔
میکسیکو کے اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والی پہلی افتتاحی تقریب میں معروف گلوکارہ شکیرا اور برنا بوائے نے اپنی شاندار پرفارمنس سے شائقین کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔ فنکاروں نے ورلڈ کپ کے آفیشل نغمے ڈائی ڈائی کو پیش کیا جس نے اسٹیڈیم کا ماحول مزید جوش و خروش سے بھر دیا۔
Let's go, @FIFAWorldCup 2026! 🙌 pic.twitter.com/y6ptWex7Ih
— FIFA (@FIFAcom) June 11, 2026
افتتاحی تقریب میں میکسیکن بینڈ مانا سمیت وینزویلا کے ڈینی اوشین اور جے بالوین نے بھی اپنی پرفارمنسز سے رنگ جمایا۔
اس شاندار تقریب کے دوران سوشل میڈیا پر شائقین نے فیفا ورلڈ کپ 2022 کی افتتاحی تقریب کو بھی یاد کیا، جسے اب تک کی سب سے یادگار افتتاحی تقریب قرار دیا جاتا ہے۔ قطر میں ہونے والے اس ایونٹ کا آغاز قرآنِ پاک کی تلاوت سے ہوا تھا جس میں معروف قطری قاری غانم المفتاح اور ہالی ووڈ اداکار مورگن فری مین بھی اسٹیج پر موجود تھے۔
This is the opening ceremony of the 2022 World Cup.
This was the World Cup everyone claimed Qatar couldn't pull off, but they ended up hosting arguably the best, most organised World Cup in recent memory.The Quran recitation and the calm atmosphere gave it a unique feel never… pic.twitter.com/sUNBcgi5qW
— A.Y.O (@YusufAsunmogejo) June 11, 2026
یاد رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2022 کی افتتاحی تقریب اپنی مذہبی اور ثقافتی پیشکش کے باعث عالمی سطح پر خاصی توجہ کا مرکز بنی تھی اور اسے شائقین نے ایک منفرد اور تاریخی تقریب قرار دیا تھا۔














