دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل ایلون مسک کی دولت میں 2025 کے دوران غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد وہ دنیا کے پہلے کھرب پتی بننے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ایلون مسک کی اسپیس ایکس اسٹاک مارکیٹ میں آنے کو تیار، ماہرین نے احتیاط کا مشورہ کیوں دیا؟
رپورٹس کے مطابق ایلون مسک کی مجموعی دولت میں 2025 کے دوران تقریباً 190 ارب ڈالر سے زائد اضافہ ہوا۔ اگر اس اضافے کو پورے سال کے حساب سے تقسیم کیا جائے تو ان کی دولت میں اوسطاً ہر منٹ لاکھوں ڈالر کا اضافہ بنتا ہے۔
The initial public offering for SpaceX could make Elon Musk the world’s first trillionaire. Just how wealthy is the tech founder? His fortune now stands at roughly $970 billion, mostly in stock, according to a WSJ analysis.
Read more: 🔗 https://t.co/sNN0yHZy8r pic.twitter.com/5kqdK49fZ2
— The Wall Street Journal (@WSJ) June 11, 2026
مسک کی دولت میں اس تیز رفتار اضافے کی بڑی وجوہات میں ان کی کمپنیوں ٹیسلا، اسپیس ایکس، مصنوعی ذہانت سے متعلق منصوبوں اور دیگر کاروباری اثاثوں کی قدر میں اضافہ شامل ہے۔
ٹیکنالوجی اور خلائی شعبے میں مسک کے منصوبوں نے انہیں دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں مسلسل سب سے اوپر رکھا ہے۔ اسپیس ایکس کی بڑھتی ہوئی قدر اور مستقبل کے منصوبوں نے بھی ان کے اثاثوں کی مالیت میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔
Few business leaders have been as deeply embedded in popular culture as Elon Musk, the ambitious entrepreneur who has become a central figure in internet culture and amassed a fortune that has made him the world's first trillionaire https://t.co/ijpfslPknK
— Reuters (@Reuters) June 12, 2026
ماہرین کے مطابق اگر مسک کی کمپنیوں کی قدر میں اسی رفتار سے اضافہ جاری رہا تو وہ دنیا کے پہلے ایسے شخص بن سکتے ہیں جن کی دولت ایک کھرب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔
ایلون مسک کی بڑھتی ہوئی دولت نے دنیا بھر میں ٹیکنالوجی، سرمایہ کاری اور دولت کے ارتکاز پر بحث بھی تیز کر دی ہے۔ بعض ماہرین اسے جدت اور کاروباری کامیابی کی مثال قرار دیتے ہیں، جبکہ ناقدین کے نزدیک یہ عالمی معاشی عدم مساوات کی بڑھتی ہوئی خلیج کو ظاہر کرتا ہے۔














