بجٹ 27-2026 : کانٹینٹ کریئیٹرز اور انفلوئنسرز کے لیے نیا ٹیکس نظام متعارف کرانے کی تجویز

جمعہ 12 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے مالی سال 27-2026 کے بجٹ میں ڈیجیٹل معیشت سے وابستہ افراد کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے اہم اقدام تجویز کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے آمدن حاصل کرنے والے کانٹینٹ کریئیٹرز، یوٹیوبرز، بلاگرز اور انفلوئنسرز پر ودہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے حکومت نے ڈیجیٹل شعبے کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے آن لائن ذرائع سے ہونے والی کمائی کی دستاویز بندی پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں: بجٹ 27-2026: فری لانسرز اور آئی ٹی برآمد کنندگان کے لیے ٹیکس رعایت میں توسیع؟

مجوزہ نظام کے تحت یوٹیوب، انسٹاگرام، ٹک ٹاک، فیس بک اور دیگر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے حاصل ہونے والی آمدن پر ادائیگی کے وقت ہی ٹیکس کی کٹوتی کی جائے گی۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق بینک اس عمل میں کلیدی کردار ادا کریں گے اور متعلقہ افراد کو رقوم کی منتقلی کے دوران مقررہ شرح کے مطابق ودہولڈنگ ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

حکومتی مؤقف ہے کہ اس اقدام کا مقصد تیزی سے پھیلتی ڈیجیٹل معیشت کو باضابطہ ٹیکس نظام کا حصہ بنانا اور قومی محصولات میں اضافہ کرنا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ چند برسوں کے دوران ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے روزگار اور آمدن حاصل کرنے والوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی بجٹ 27-2026: کس شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد مستفید ہوں گے؟

ہزاروں نوجوان یوٹیوب، ٹک ٹاک، انسٹاگرام، فیسبک اور دیگر آن لائن پلیٹ فارمز پر مواد تخلیق کرکے نہ صرف اپنی آمدن میں اضافہ کررہے ہیں بلکہ ملکی معیشت میں بھی حصہ ڈال رہے ہیں۔

تاہم، اس سے قبل کانٹینٹ کریئیٹرز کے لیے کوئی مخصوص ٹیکس نظام موجود نہیں تھا، البتہ حکومت مسلسل اس بات پر زور دیتی رہی ہے کہ آن لائن کاروبار اور ڈیجیٹل ذرائع سے حاصل ہونے والی آمدن کو بھی باقاعدہ معیشت کا حصہ بنایا جائے۔

دوسری جانب ڈیجیٹل کریئیٹرز کی جانب سے یہ مطالبہ کیا جاتا رہا ہے کہ ٹیکس نظام کو آسان بنایا جائے اور بیرونِ ملک سے آنے والی ادائیگیوں کے طریقہ کار کو مزید سہل بنایا جائے۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ حکومت نے ڈیجیٹل کانٹینٹ کریئیٹرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی کوشش کی ہو۔

اس سے قبل بھی 2025-26 کے بجٹ اور بعد ازاں ایف بی آر کی مجوزہ پالیسیوں میں سوشل میڈیا آمدن پر ٹیکس عائد کرنے اور کریئیٹرز کی کمائی کو دستاویزی شکل دینے کی تجاویز سامنے آچکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بجٹ 27-2026:  خواتین سے متعلق ضروری مصنوعات سستی کرنے کی تجویز

اس وقت ماہرین اور بعض ٹیکس حلقوں کی جانب سے سوشل میڈیا آمدن پر 3.5 فیصد ٹیکس کی تجویز سامنے آئی تھی۔

ماہرین کے مطابق مجوزہ اقدام سے ڈیجیٹل شعبے میں شفافیت بڑھنے کا امکان ہے، تاہم اس کے اثرات اور عملی نفاذ کے طریقہ کار پر کانٹینٹ کریئیٹرز اور متعلقہ حلقوں کی گہری نظر رہے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عمران خان کی بہن نورین نیازی کو متنازع بیان پر این سی سی آئی اے نے طلب کرلیا

افواجِ پاکستان قوم کا سرمایہ اور فخر، وقار مجروح کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ملک احمد خان

کراچی پورٹ پر ایک ساتھ 2 ہزار الیکٹرک گاڑیاں، آخر یہ پاکستان کے لیے اتنی بڑی خبر کیوں ہے؟

عطا اللہ تارڑ کا پی ٹی وی اسپورٹس ٹیم کو خراج تحسین، فیفا ورلڈ کپ کی خصوصی کوریج پر فخر کا اظہار

آبنائے ہرمز پر انحصار ختم کرنے کے لیے مقامی سطح پر تیل کی تلاش شروع کرنے پر کام ہورہا ہے، وزیر پیٹرولیم

ویڈیو

نہال ہاشمی سے عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی ملاقات، جدید باکسنگ اکیڈمی کے قیام کی خواہش کا اظہار

مذہبی روایات اور محبت سے بھرپور ڈراما سیریل ’دارالنجات‘ کا ٹیزر جاری، شہریار ، درِفشاں کا مرکزی کردار

آبنائے ہرمز کے بعد باب المندب کی بندش، نصرت جاوید نے ایرانی پراکسی کا کچا چٹھا کھول دیا

کالم / تجزیہ

فیفا کے سنہرے جوتوں کی الف لیلیٰ

کشکول کی تیاری

کیا موساد نےسابق ایرانی صدر کو آلہ کار بنا لیا تھا؟