بجٹ 27-2026:  خواتین سے متعلق ضروری مصنوعات سستی کرنے کی تجویز

جمعہ 12 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مالی سال 27-2026 کا وفاقی بجٹ پیش کرتے ہوئے خواتین کی صحت اور خاندانی منصوبہ بندی کے فروغ کے لیے اہم اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

حکومت نے سینیٹری پیڈز، متعلقہ حفظانِ صحت کی مصنوعات اور مانع حمل اشیا پر عائد ٹیکس ختم کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ اقدامات خواتین کی صحت، وقار اور معاشرتی زندگی میں ان کی مؤثر شرکت کو یقینی بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

سینیٹری پیڈز پر ٹیکس ختم کرنے کی تجویز

بجٹ تقریر کے دوران محمد اورنگزیب نے کہا کہ سینیٹری پیڈز اور خواتین کی حفظانِ صحت سے متعلق دیگر مصنوعات روزمرہ زندگی کی بنیادی ضروریات میں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:تنخواہوں اور پینشن میں 7 فیصد اضافے، تنخواہ داروں کے ٹیکس میں کمی کی تجویز، وزیر خزانہ نے آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کردیا

انہوں نے کہا کہ ایسی اشیا خواتین کی صحت کے تحفظ، عزتِ نفس اور سماجی و معاشی سرگرمیوں میں بھرپور شرکت کے لیے ناگزیر ہیں، لہٰذا حکومت نے سینیٹری پیڈز اور متعلقہ مصنوعات پر عائد ٹیکس کے خاتمے کی تجویز دی ہے۔ وزیر خزانہ کے مطابق اس اقدام سے خواتین کے لیے ضروری صحت مصنوعات زیادہ سستی اور قابلِ رسائی ہو سکیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp