بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ اور اپنے 16 برس پر محیط ایک شاندار کرکٹ کیریئر سے اختتام کے اعلان کے بعد نیوزی لینڈ کے مایہ ناز بلے باز اور سابق کپتان کین ولیمسن کو پاکستانی بیٹسمین بابر اعظم سیت دیگر شخصیات نے زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کرکٹ کے سنہری دور کا اختتام، کین ولیمسن نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
کین ولیمسن کی ریٹائرمنٹ پر بابر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ’کین ولیمسن، آپ کے ساتھ میدان میں مقابلہ کرنا میرے لیے اعزاز کی بات رہی۔ ہر مقابلے سے کچھ نہ کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔ آپ نے کرکٹ کو پہلے سے بہتر حالت میں چھوڑا ہے۔ آپ کے قائم کردہ معیار اور کھیل کے لیے شکریہ۔ ریٹائرمنٹ مبارک ہو چیمپیئن‘۔
Kane Williamson it was an honor to share the field with you. Every contest taught me something new. You leave the game better than you found it. Thank you for the standard you set champ! Happy retirement. pic.twitter.com/7TsNsn7tUv
— Babar Azam (@babarazam258) June 12, 2026
دوسری جانب ویرات کوہلی نے بھی ولیمسن کے نام جذباتی پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ برسوں کے دوران ایک حریف سے بڑھ کر ان کے درمیان دوستی کا رشتہ قائم ہوا۔
From an opponent to a friend over the years. It’s been a pleasure watching you bat and compete against you over so many years but more than that I value our friendship and shared perspectives on the game and beyond. I continue to cherish every time we speak or meet. Wishing you…
— Virat Kohli (@imVkohli) June 12, 2026
کوہلی نے کہا کہ اتنے برسوں تک آپ کو کھیلتے دیکھنا اور آپ کے خلاف میدان میں اترنا میرے لیے خوشی کی بات رہی لیکن اس سے بڑھ کر میں ہماری دوستی اور کھیل سے متعلق مشترکہ سوچ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں‘۔
Happy Retirement to one of the most beautiful batsmen, Kane Williamson🥹❤️
But missed the elite club of 10K runs💔https://t.co/c1YvmE4CH7— Aarav (@AARAVOJHA18) June 12, 2026
انہوں نے مزید لکھا کہ ہماری ہر ملاقات اور گفتگو میرے لیے خاص اہمیت رکھتی ہے۔ آپ نے کرکٹ کے لیے جو کچھ کرنا تھا، کر چکے ہیں۔ اب وقت ہے کہ آپ اپنی کامیابیوں سے لطف اندوز ہوں۔ شاندار سفر پر مبارکباد، دوست‘۔
مزید پڑھیے: پاکستانی نژاد محمد عباس پہلی مرتبہ کیوی سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے میں کامیاب، کین ولیمسن نظر انداز
کین ولیمسن کو جدید دور کے عظیم ترین بلے بازوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ ان کی تکنیکی مہارت، مستقل مزاجی، شائستگی اور دباؤ میں غیر معمولی کارکردگی نے انہیں دنیا بھر کے کرکٹ شائقین اور کھلاڑیوں کی نظر میں ایک منفرد مقام دلایا۔
35 سالہ کین ولیمسن نے سنہ 2010 میں نیوزی لینڈ کی جانب سے بین الاقوامی کرکٹ میں قدم رکھا تھا اور اپنے کیریئر کے دوران تینوں فارمیٹس میں مجموعی طور پر 378 میچز کھیلتے ہوئے 19,346 رنز اسکور کیے۔ ان کے کریڈٹ پر 48 سینچریاں اور 6 ڈبل سنچریاں بھی موجود ہیں جبکہ وہ نیوزی لینڈ کی تاریخ کے سب سے زیادہ بین الاقوامی رنز بنانے والے بلے باز ہیں۔
ولیمسن گزشتہ برس ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ سے علیحدگی اختیار کر چکے تھے تاہم اب انہوں نے تمام بین الاقوامی فارمیٹس کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کیا ہے۔
"It's a team I love and it's so dear to my heart"
Thank you for the memories, Kane 🖤🤍 pic.twitter.com/u1qBOMEfzy
— BLACKCAPS (@BLACKCAPS) June 12, 2026
بطور کپتان انہوں نے سنہ 2016 سے سنہ 2024 تک نیوزی لینڈ کی قیادت کی اور ٹیم کو عالمی کرکٹ میں نئی بلندیوں تک پہنچایا۔ ان کی قیادت میں کیویز نے دو آئی سی سی ورلڈ کپ فائنلز، 3 سیمی فائنلز اور سنہ 2021 میں تاریخی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔
مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے لیے سب سے زیادہ سفر نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے کیا
ریٹائرمنٹ کے بارے میں اپنے پیغام میں ولیمسن نے کہا کہ یہ فیصلہ انہوں نے کافی غور و فکر کے بعد کیا ہے اور انہیں محسوس ہوتا ہے کہ اب رخصت ہونے کا یہی مناسب وقت ہے۔
One of our greatest ever, signing off.
Kane Williamson has announced his retirement from international cricket effective immediately.
Head to https://t.co/Pm8RiU65zt to read more. pic.twitter.com/e22MeZ410e
— BLACKCAPS (@BLACKCAPS) June 12, 2026
انہوں نے کہا کہ میں نے اس فیصلے پر کافی عرصے سے سوچ بچار کی لیکن گزشتہ چند دنوں میں میرے لیے یہ واضح ہو گیا کہ اب آگے بڑھنے کا وقت آ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی کرکٹ ہمیشہ میری زندگی کا اہم حصہ رہی اور مجھے فخر ہے کہ میں نے ہر میچ میں اپنی بہترین صلاحیتوں کے ساتھ ملک کی نمائندگی کی۔
ولیمسن نے مزید کہا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ اپنی مرضی اور اطمینان کے ساتھ کھیل کو خیرباد کہہ رہے ہیں جبکہ انہیں یقین ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ کا مستقبل روشن ہاتھوں میں ہے۔
یہ بھی پڑھیے: نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیوں کیا؟
ان کی ریٹائرمنٹ صرف نیوزی لینڈ کرکٹ ہی نہیں بلکہ عالمی کرکٹ کے لیے بھی ایک عہد کے اختتام کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔













