الاحساء میں کھجوروں کی نئی فصل کی آمد، مرکزی منڈیوں میں خرید و فروخت کا آغاز

ہفتہ 13 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب کے تاریخی نخلستان الاحساء کی مرکزی منڈیوں میں تازہ کھجوروں کی نئی فصل پہنچنا شروع ہوگئی ہے، جس کے ساتھ ہی ملک کے اہم زرعی سیزن کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ ہر سال اس علاقے میں دو ملین سے زائد کھجور کے درختوں سے 1 لاکھ 20 ہزار ٹن سے زیادہ کھجوریں پیدا کی جاتی ہیں، جو مشرقی ریجن سمیت سعودی عرب کے مختلف حصوں میں فراہم کی جاتی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق موسم گرما کی شدید گرمی کے باعث کھجوروں کے جلد پکنے کا عمل تیز ہوا، جس کے نتیجے میں کسانوں نے معروف اقسام کی کھجوروں کی کٹائی شروع کر دی ہے۔ ابتدائی پیداوار کو منڈیوں میں لایا جا رہا ہے جہاں معیار، حجم، رنگ اور ذائقے کے لحاظ سے مختلف قیمتوں پر فروخت کیا جا رہا ہے۔

الاحساء اپنے اعلیٰ معیار کی کھجوروں کے لیے شہرت رکھتا ہے اور یہاں بیس سے زائد معروف اقسام کاشت کی جاتی ہیں، جن کی مقامی اور قومی سطح پر بڑی طلب موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب کا لبنان کے لیے بڑا فیصلہ، 5 سال بعد برآمدات بحال کرنے کا حکم

کھجوروں کی فصل کو معاشی طور پر زیادہ مؤثر بنانے کے لیے سعودی وزارت ماحولیات، پانی و زراعت نے الاحساء میونسپلٹی اور دیگر متعلقہ اداروں کے تعاون سے متعدد اقدامات شروع کیے ہیں۔ اس سلسلے میں خصوصی ٹیمیں نیلامی کے عمل کی نگرانی کر رہی ہیں جبکہ کھجوروں کی مارکیٹنگ کے لیے الگ پلیٹ فارمز بھی قائم کیے جا رہے ہیں۔

حکام کے مطابق موسمی کھجور فیسٹیولز، کسان بازاروں اور دیگر تجارتی سرگرمیوں کے ذریعے مقامی کاشتکاروں کو تاجروں اور صارفین سے براہِ راست جوڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ پیداوار کی بہتر قیمت مل سکے اور مارکیٹ میں کھجوروں کی مسلسل دستیابی یقینی بنائی جا سکے۔

ماہرین کے مطابق الاحساء کی کھجوریں نہ صرف سعودی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہیں بلکہ ملک کی زرعی اور ثقافتی شناخت کا بھی ایک نمایاں حصہ سمجھی جاتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی