شمالی وزیرستان میں بڑا آپریشن، 21 دہشتگرد ہلاک، 72 گھنٹوں میں 48 مارے گئے

ہفتہ 13 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ اور گرد و نواح میں سیکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کے دوران گزشتہ 72 گھنٹوں میں مزید 21 دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ضلع کرک میں پولیس پر ’فتنہ الخوارج ‘ کا ڈرون حملہ، 9 جوان زخمی

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کا تعلق بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج سے تھا، جن میں چار اہم کمانڈر بھی شامل ہیں جن کی شناخت خوارجی خالد رضا (عرف سالار)، خوارجی مفتون، خوارجی موسیٰ اور خوارجی عمران (عرف ایان) کے نام سے ہوئی ہے۔ یہ عناصر متعدد دہشتگرد کارروائیوں، سیکیورٹی اہلکاروں اور عام شہریوں کے قتل میں مطلوب تھے۔

بیان کے مطابق گزشتہ 3 روز کے دوران ہونے والی ٹارگٹڈ کارروائیوں میں مجموعی طور پر 48 خوارج کو ہلاک کیا جا چکا ہے، جسے سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں دہشتگرد نیٹ ورک کے لیے بڑا دھچکا قرار دیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ کارروائیوں کے دوران ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے، جبکہ یہ عناصر علاقے میں دہشتگرد سرگرمیوں میں سرگرم رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان دشمن گٹھ جوڑ بے نقاب، فتنہ الخوارج، بھارت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے روابط کے شواہد سامنے آگئے

بیان میں کہا گیا ہے کہ علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشنز جاری رہیں گے تاکہ باقی ماندہ خوارج کو بھی ختم کیا جا سکے۔ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے قومی انسداد دہشتگردی حکمت عملی “عزمِ استحکام” کے تحت ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دہری شہریت کے حامل مسافروں کے لیے پی آئی اے کی اہم ایڈوائزری جاری

امریکا نے طلبا اور غیر ملکی صحافیوں کے لیے ویزا قوانین سخت کردیے

مذہبی ہم آہنگی اور اتحادِ امت کی شاندار مثال، تمام مکاتب فکر کی ایک امام کے پیچھے نماز کی ادائیگی

کیا ٹرمپ کا نیا سکہ واقعی سونے کا بنا ہے؟

طالبان رجیم کس طرح بھارت سے پیسے لے کر دہشتگرد گروہوں سے پاکستان میں حملے کرواتی ہے؟ سابق افغان جنرل نے بتادیا

ویڈیو

کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے فیلڈ مارشل سے متعلق پروپیگنڈا، کشمیر پیپلز پارٹی کا، کیا ایسا ممکن ہوگا؟ پی ٹی آئی کا ایک اور یوٹرن

ماضی میں عدالتی احکامات پر مسمار ہونے والی عمارتوں سے متعلق سپریم کورٹ کے نئے فیصلے سے متاثرین کو کیا ریلیف ملے گا؟

نوکری اور پیسے تو سب لیتے ہیں، لیکن جہاں موت کا خطرہ ہو وہاں ہر کوئی نہیں جاتا، عامر نواز وڑائچ

کالم / تجزیہ

ہمارا جھوٹ اور ان کا جھوٹ

دھڑکتے دل کا فون

کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک