تبوک کے صحراؤں میں ستاروں کا طلسم، فلکی نظاروں کے شوقین افراد کا نیا مرکز

ہفتہ 13 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

سعودی عرب کے علاقے تبوک کی الوَجہ گورنریٹ اپنی صاف شفاف راتوں اور روشن آسمان کے باعث ستاروں کے مشاہدے اور نائٹ فوٹوگرافی کے شوقین افراد کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے، جہاں دور دراز صحرائی مقامات سے کہکشاں کے دلکش مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق تبوک ریجن کی الوَجہ گورنریٹ میں شہری روشنیوں سے دور واقع مقامات پر ماہرین فلکیات، فوٹوگرافرز اور شوقیہ افراد رات کے آسمان کے حسین مناظر سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

الوَجہ شہر سے تقریباً 80 کلومیٹر جنوب میں واقع العَردم کا علاقہ ستاروں اور کہکشاں کے مشاہدے کے لیے ایک موزوں مقام قرار دیا جا رہا ہے، جہاں قدرتی ماحول اور آسمانی مناظر ایک منفرد منظر پیش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں ’جازان‘ سیاحت کا نیا مرکز بننے لگا، ساحلی شاہراہ نے توجہ حاصل کر لی

ماہرین کے مطابق ہجری مہینے کے آغاز اور اختتام کے دنوں میں، جب چاند کی روشنی کم ہوتی ہے، کہکشاں اور ستاروں کو زیادہ واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان ایام میں دور دراز صحرائی علاقوں کا رخ کرنے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

الوَجہ کے صحرائی مناظر، صاف ہوا اور روشنیوں سے پاک ماحول اسے رات کے وقت آسمان کی فوٹوگرافی اور فلکیاتی مشاہدے کے لیے ایک نمایاں مقام بنا رہے ہیں، جہاں قدرتی حسن اور کائناتی مناظر ایک ساتھ نظر آتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp