محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا، یوم عاشور 26 جون بروز جمعہ کو ہوگا

پیر 15 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محرم الحرام 1448 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا جس کے باعث اب یکم محرم الحرام 17 جون بروز بدھ کو ہوگی۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس بادشاہی مسجد لاہور میں ہوا، جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقامات پر ہوئے۔

اجلاس میں کمیٹی کے ارکان کے علاوہ محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی شریک تھے، جنہوں نے چاند کی رویت سے متعلق تکنیکی معلومات فراہم کیں۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے بعد اب یکم محرم الحرام 1448 ہجری 17 جون بروز بدھ کو ہوگی، جبکہ یوم عاشور 26 جون بروز جمعتہ المبارک کو ہوگا۔

قبل ازیں محکمہ موسمیات نے بتایا تھا کہ آج چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔

محکمہ موسمیات نے بتایا تھا کہ چاند کی پیدائش آج صبح 7 بجکر 54 منٹ پر ہوئی، جس کے باعث غروب آفتاب کے وقت اس کی عمر تقریباً 11 گھنٹے 45 منٹ بنتی ہے۔

ادارے کا کہنا تھا کہ چاند کی یہ عمر رویت کے لیے کافی نہیں، اسی لیے آج چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp