سپریم کورٹ کا غیر قانونی بے دخلی کے مقدمات پر اہم فیصلہ، 60 روز میں نمٹانے کی ہدایت

منگل 16 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ آف پاکستان نے شہریوں کو غیر منقولہ جائیداد سے غیر قانونی طور پر بے دخل کرنے کے مقدمات سے متعلق اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے ملک بھر کی عدالتوں کو غیر قانونی بے دخلی ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کر دی ہے۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف سماعت کے لیے بڑا بینچ ضروری نہیں، وفاقی آئینی عدالت

5 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جسٹس جمال خان مندوخیل نے تحریر کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی بے دخلی ایکٹ کے تحت مقدمات 60 دن کے اندر نمٹائے جائیں اور ٹرائل کورٹس قانون میں مقررہ مدت پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ آرٹیکل 10 اے ہر شہری کو منصفانہ ٹرائل اور قانونی تحفظ کی ضمانت دیتا ہے جبکہ فوری اور کم خرچ انصاف آئینی تقاضا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ غیر ضروری تاخیر منصفانہ ٹرائل کے حق کے منافی ہے اور تاخیر کی صورت میں متعلقہ عدالت کو معقول وجوہات ریکارڈ پر لانا ہوں گی۔

عدالت عظمیٰ نے واضح کیا کہ گواہوں کی عدم دستیابی یا وکیل کی درخواست ازخود تاخیر کی معقول وجہ نہیں بن سکتی۔ سپریم کورٹ کے مطابق عبوری حکم چیلنج ہونے کی صورت میں بھی ٹرائل جاری رکھا جائے گا اور حکم امتناعی کے بغیر کارروائی نہیں رکے گی۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ نے عدالتوں کے 4 روزہ ورکنگ شیڈول کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا

فیصلے میں کہا گیا کہ آئین کے آرٹیکل 24 کے تحت کسی شخص کو قانونی کارروائی کے بغیر اس کی جائیداد سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔ عدالت نے مزید قرار دیا کہ ریاست پر لازم ہے کہ شہریوں کو سستا، فوری اور مؤثر انصاف فراہم کرنے کے لیے ضروری پالیسی اور انتظامی اصلاحات متعارف کرائے۔

سپریم کورٹ نے فیصلے کی نقول تمام ہائیکورٹس کو ارسال کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ہائیکورٹس سمیت تمام عدالتی اور انتظامی ادارے سپریم کورٹ کی ہدایات پر عملدرآمد کے پابند ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی کو مذاکرات کی کوئی نئی پیشکش نہیں کی، اسپیکر ایاز صادق

راولپنڈی: لاپتا 6 سالہ بچی کی تلاش دوسرے روز بھی جاری، نالہ لئی میں سرچ آپریشن کا دائرہ وسیع

ہفتوں تک خوف کی علامت بنا رہنے والا ‘دہشتگرد بندر’ بالآخر پکڑا گیا، اسکولز تاحال بند

’ججز آتے جاتے رہتے ہیں، انصاف ہمیشہ قائم رہنا چاہیے‘، جسٹس مسرت ہلالی ریٹائر، فل کورٹ ریفرنس میں خراجِ تحسین

ملک بھر میں کون سی شاہراہیں بند کی جائیں گی؟ جماعت اسلامی نے احتجاجی حکمت عملی طے کرلی

ویڈیو

آزاد کشیر کے عوام نے مسلم لیگ ن پر اعتماد کیا، ہم پیپلز پارٹی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، شاہ غلام قادر

شہبازشریف کا مستقبل کیا؟ بڑی خبر، کراچی میں ایم کیو ایم کی جگہ پی ٹی آئی کیوں؟ نئے صوبوں کا قیام، اندر کی خبر

براڈ پیک سانحہ: نرمل پرجا سمیت 5 بین الاقوامی کوہ پیماؤں کی لاشیں اسکردو منتقل، 2 لاپتا افراد کی تلاش جاری

کالم / تجزیہ

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟