جی 7 سربراہی اجلاس: ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نریندر مودی کو نظرانداز کیے جانے کی ویڈیو وائرل

منگل 16 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فرانس کے شہر ایویان لے باں میں منعقدہ 52 ویں جی 7 سربراہی اجلاس کے موقع پر ایک غیر معمولی صورتحال اس وقت بحث کا موضوع بن گئی جب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی، جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو مبینہ طور پر نظرانداز کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا میں مبینہ ’بھارتی ایپسٹین‘ قانون کی گرفت میں

اجلاس کے دوران دنیا کے طاقتور ترین رہنماؤں کی موجودگی میں پیش آنے والے اس مبینہ واقعے نے بین الاقوامی مبصرین اور میڈیا کی توجہ فوری طور پر اپنی جانب مبذول کروا لی ہے۔

 وائرل ہونے والے ان مناظر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی وزیراعظم کی جانب سے متوجہ ہونے کی کوشش کے باوجود امریکی صدر آگے بڑھ جاتے ہیں، جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے طرح طرح کے تبصرے کیے جارہے ہیں۔

سفارتی تجزیہ کار اسے دونوں رہنماؤں کے درمیان سرد مہری سے تعبیر کررہے ہیں، اس مبینہ واقعے کو موجودہ سفارتی تناظر میں انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’مودی ٹرمپ اور امریکا سے خوفزدہ ہیں ‘، راہول گاندھی کی بھارتی وزیرِاعظم پر تنقید

اس حوالے سے ابھی تک دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ یا سرکاری دفاتر کی جانب سے کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا ہے، تاہم بین الاقوامی پریس میں اس وائرل لمحے پر بحث کا سلسلہ عروج پر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp