خشک سالی اور صحرائی پھیلاؤ سے نمٹنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے، مریم نواز شریف

بدھ 17 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صحرائی اور خشک سالی سے نمٹنے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ زمین کی زرخیزی میں کمی، بنجر پن اور خشک سالی کے بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے لیے زرعی تحقیق، جدید ٹیکنالوجی اور مؤثر پالیسی اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ثقافتی تنوع برائے مکالمہ و ترقی کے عالمی دن پر خصوصی پیغام

انہوں نے کہا کہ اس دن کا مقصد خشک سالی اور زمین کے بنجر ہونے کے تباہ کن اثرات کے بارے میں عوامی شعور بیدار کرنا ہے۔ پنجاب حکومت خشک سالی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے زراعت، پانی کے مؤثر انتظام اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ صوبے میں چھوٹے ڈیموں اور تالابوں کی تعمیر جاری ہے جبکہ چولستان اور تھل جیسے علاقوں میں بنجر زمینوں کو قابلِ کاشت بنانے کے لیے خصوصی فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ صحرائی علاقوں میں ’پلانٹ فار پاکستان‘ شجرکاری مہم کے تحت درخت لگانے اور زیتون جیسی فصلوں کی کاشت کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ خشک سالی زراعت اور غذائی تحفظ کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے، اس لیے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور بنجر زمینوں کو دوبارہ سرسبز بنانے کے لیے شجرکاری کی اہمیت کو اجاگر کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگلات کے تحفظ اور جنگلی حیات کی نگرانی کے لیے تھرمل سینسر سمیت جدید آلات استعمال کیے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں کون سی نئی اصلاحات متعارف کرانے کا فیصلہ کیا؟

مریم نواز شریف نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں اور انسانی سرگرمیوں کے باعث دنیا بھر میں زرخیز زمینیں صحراؤں میں تبدیل ہو رہی ہیں، لہٰذا بنجر زمینوں کی بحالی اور پانی کی کمی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی تعاون ناگزیر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت پی آر آئی اے ٹی منصوبے کے تحت پانی کی ترسیل کے نظام کو بہتر بنا رہی ہے جبکہ شمسی توانائی سے چلنے والے جدید اور اعلیٰ کارکردگی کے حامل آبپاشی نظام بھی نصب کیے جا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دہری شہریت کے حامل مسافروں کے لیے پی آئی اے کی اہم ایڈوائزری جاری

امریکا نے طلبا اور غیر ملکی صحافیوں کے لیے ویزا قوانین سخت کردیے

مذہبی ہم آہنگی اور اتحادِ امت کی شاندار مثال، تمام مکاتب فکر کی ایک امام کے پیچھے نماز کی ادائیگی

کیا ٹرمپ کا نیا سکہ واقعی سونے کا بنا ہے؟

طالبان رجیم کس طرح بھارت سے پیسے لے کر دہشتگرد گروہوں سے پاکستان میں حملے کرواتی ہے؟ سابق افغان جنرل نے بتادیا

ویڈیو

کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے فیلڈ مارشل سے متعلق پروپیگنڈا، کشمیر پیپلز پارٹی کا، کیا ایسا ممکن ہوگا؟ پی ٹی آئی کا ایک اور یوٹرن

ماضی میں عدالتی احکامات پر مسمار ہونے والی عمارتوں سے متعلق سپریم کورٹ کے نئے فیصلے سے متاثرین کو کیا ریلیف ملے گا؟

نوکری اور پیسے تو سب لیتے ہیں، لیکن جہاں موت کا خطرہ ہو وہاں ہر کوئی نہیں جاتا، عامر نواز وڑائچ

کالم / تجزیہ

ہمارا جھوٹ اور ان کا جھوٹ

دھڑکتے دل کا فون

کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک