سندھ کابینہ نے مالی سال 27-2026 کے بجٹ کی منظوری دیدی

بدھ 17 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ کابینہ نے مالی سال 27-2026 کے صوبائی بجٹ کی منظوری دے دی، جس کا مجموعی حجم 2.7 ٹریلین روپے سے زائد ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد جبکہ پینشن میں 5 فیصد اضافے کی تجویز شامل کی گئی ہے۔

کابینہ اجلاس کے دوران حکام نے بتایا کہ حکومت کی خواہش تھی کہ ملازمین کی تنخواہوں میں کم از کم 10 فیصد اضافہ کیا جائے، تاہم مالی وسائل اور بجٹ کی موجودہ صورتحال کے باعث اس سے زیادہ ریلیف دینا ممکن نہیں ہو سکا۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی بحران کے دوران عوام کے لیے ریلیف، سندھ حکومت نے سبسڈی پروگرام کی تفصیلات جاری کردیں

اجلاس میں آئندہ مالی سال کے ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں سمیت مختلف شعبوں کے لیے مالی ترجیحات کا جائزہ لیا گیا اور بجٹ تجاویز کی منظوری دی گئی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں معاشرے کے تمام طبقات کی ضروریات کو مدنظر رکھا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پیپلز پارٹی اہم اتحادی جماعت، سندھ حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے، وزیراعظم کی وزیراعلیٰ سندھ کو یقین دہانی

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات کی روشنی میں غربت کے خاتمے، عوامی فلاح اور کم آمدن والے طبقات کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کر رہی ہے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ ساتھ عوامی بہبود اور سماجی تحفظ کے پروگراموں پر بھی خصوصی توجہ دی گئی ہے تاکہ معاشی چیلنجز کے باوجود عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسکول لنچ باکس میں ‘صرف آلو’: وائرل ویڈیو نے بچوں کی غذائیت اور پروٹین کی کمی پر نئی بحث چھیڑ دی

جنوبی سوڈان میں پائیدار امن کے لیے پاکستان کی عالمی کوششوں کی حمایت کا اعادہ

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارتی سرپرستی میں سرگرم 10 خوارج ہلاک، آئی ایس پی آر

بھارت: گجرات کا پراسرار کنواں ایک بار پھر توجہ کا مرکز، پانی خود بخود لہریں لینے لگا

شور شرابے سے تنگ بوڑھے نے پڑوسن، اس کی جوان بیٹی کو قتل کرکے خودکشی کرلی

ویڈیو

آزاد کشیر کے عوام نے مسلم لیگ ن پر اعتماد کیا، ہم پیپلز پارٹی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، شاہ غلام قادر

شہبازشریف کا مستقبل کیا؟ بڑی خبر، کراچی میں ایم کیو ایم کی جگہ پی ٹی آئی کیوں؟ نئے صوبوں کا قیام، اندر کی خبر

براڈ پیک سانحہ: نرمل پرجا سمیت 5 بین الاقوامی کوہ پیماؤں کی لاشیں اسکردو منتقل، 2 لاپتا افراد کی تلاش جاری

کالم / تجزیہ

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟