اسلام آباد پولیس کا محرم الحرام سیکیورٹی پلان فعال، امام بارگاہوں اور جلوسوں کے روٹس کا معائنہ

بدھ 17 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد پولیس نے محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام اور فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے تیاریاں مزید تیز کردی ہیں۔

اس سلسلے میں ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے ایس ایس پی سیکیورٹی آپریشنز سلیمان ظفر اور دیگر افسران کے ہمراہ مختلف امام بارگاہوں اور جلوسوں کے روٹس کا دورہ کیا۔

مزید پڑھیں: محرم الحرام میں بین المسالک ہم آہنگی اور امن کے فروغ کے لیے علمائے کرام متفقہ ضابطۂ اخلاق پر متفق

اس موقع پر متعلقہ ایس ایچ اوز اور دیگر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

دورے کے دوران ایس ایس پی آپریشنز نے امام بارگاہوں میں کیے گئے سیکیورٹی انتظامات اور جلوسوں کے لیے مقررہ روٹس کا تفصیلی جائزہ لیا۔

انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ محرم الحرام کے دوران جلوسوں اور مجالس کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

قاضی علی رضا نے اس موقع پر کہاکہ تمام سیکیورٹی ایس او پیز پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ عزاداروں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

انہوں نے کہاکہ اسلام آباد پولیس محرم الحرام کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات کے لیے پُرعزم ہے اور اس مقصد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

ایس ایس پی آپریشنز نے مزید کہاکہ محرم الحرام کے دوران بین المسالک ہم آہنگی، بھائی چارے اور رواداری کے فروغ کے لیے بھی تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا، یوم عاشور 26 جون بروز جمعہ کو ہوگا

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیاکہ انسپکٹر جنرل اسلام آباد کے وژن کے مطابق محرم الحرام کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی فضا ہر صورت برقرار رکھی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کا یو این سیکریٹری جنرل کی امیدوار سے رابطہ، یواین قراردادوں پر دیانتدارانہ عملدرآمد پر زور

اٹلی کی سپریم کورٹ نے پاکستانی نژاد لڑکی کے قتل کیس میں 5 رشتہ داروں کی سزائیں برقرار رکھ دیں

’صرف ڈگری نہیں، بچوں کی کردار سازی پر بھی توجہ دیں‘، عدنان صدیقی کا والدین کو نصیحت بھرا پیغام

2027 میں 9 نئے ایموجیز متعارف کرائے جائیں گے، اچار اور شہابِ ثاقب بھی شامل

حکومت نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے نئے سفری قوانین نافذ کر دیے

ویڈیو

عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی لیاری آمد، فٹبال اور باکسنگ کے فروغ کے لیے اکیڈمی بنانے کا عندیہ

گورنر ہاؤس میں ’ارفع کریم اے آئی سمر کیمپ‘، جہاں بچے مستقبل کی ٹیکنالوجی سیکھ رہے ہیں

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

کالم / تجزیہ

دھڑکتے دل کا فون

کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری