کرکٹ کی تاریخ کا ایک روشن باب بند، سینیئر صحافی، کمنٹیٹر و کھلاڑی قمر احمد انتقال کر گئے

جمعرات 18 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے سینئر اسپورٹس صحافی، کمنٹیٹر اور سابق فرسٹ کلاس کرکٹر قمر احمد 88 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئے۔ ان کے اہلخانہ کے مطابق انہیں 2 ہفتے قبل دل کا دورہ پڑا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم اور دیگر کھلاڑیوں کا دنیائے کرکٹ سے رخصت ہوجانے والے کیوی بیٹمسین کین ولیمسن کو خراج تحسین

قمر احمد کا شمار پاکستان کے ان چند ممتاز صحافیوں میں ہوتا تھا جنہوں نے کرکٹ کی دنیا کو نہ صرف قریب سے دیکھا بلکہ اپنی رپورٹنگ کے ذریعے اس کی تاریخ بھی محفوظ کی۔

انہوں نے اپنے طویل صحافتی کیریئر کے دوران دنیا بھر میں تقریباً 450 ٹیسٹ میچز اور 600 سے زیادہ ایک روزہ بین الاقوامی میچ کور کیے اور کھیل کے کئی یادگار لمحات کو قلم بند کیا۔

وہ 23 اکتوبر 1937 کو بھارت کے علاقے اترپردیش میں پیدا ہوئے تھے اور پاکستان میں کرکٹ صحافت کی بنیاد رکھنے والوں میں شامل تھے۔

اپنے کرکٹ کیریئر میں انہوں نے حیدرآباد ڈویژن کی نمائندگی کرتے ہوئے 17 فرسٹ کلاس میچز بھی کھیلے جہاں وہ بائیں ہاتھ کے اسپنر کے طور پر ٹیم کا حصہ رہے۔ بعد ازاں وہ صحافت کی دنیا میں آئے اور جلد ہی پاکستان کے صف اول کے اسپورٹس رائٹرز میں شامل ہو گئے۔

مزید پڑھیے: پی سی بی نے سہ فریقی ٹی20 سیریز کے لیے کمنٹری پینل اور براڈکاسٹرز کے ناموں کا اعلان کردیا

کراچی پریس کلب میں سنہ 2020 میں قمر احمد کے ساتھ منائی گئی ایک شام کے موقعے پر لی گئی تصویر۔

اپنے منفرد اندازِ تحریر اور گہرے تجزیے کی وجہ سے قمر احمد کو کرکٹ اور میڈیا دونوں حلقوں میں بے حد احترام حاصل رہا۔ ان کی رپورٹنگ نہ صرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھی جاتی تھی۔

انہوں نے اپنی سوانح عمری ’فار مور دین اے گیم‘ بھی تحریر کی جس میں انہوں نے حیدرآباد سندھ میں اپنی طالب علمی سے لے کر کرکٹ کے میدانوں تک کے سفر اور بعد ازاں لندن میں برطانوی اخبارات کے ساتھ اپنے تجربات کو تفصیل سے بیان کیا۔

مزید پڑھیں: بشن سنگھ بیدی : پاکستانیوں کے دل میں گھر کرنے والے بھارتی لیجنڈ کرکٹر

قمر احمد کی رحلت کو کرکٹ صحافت کے ایک عہد کے خاتمے سے تعبیر کیا جا رہا ہے جنہوں نے اپنی زندگی کرکٹ کی تاریخ کو محفوظ کرنے اور آنے والی نسلوں تک پہنچانے کے لیے وقف کر دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی