ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 70 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

جمعرات 18 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے انشورنس شعبے میں اصلاحات، مالی تحفظ کے فروغ اور قدرتی و معاشی خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت بڑھانے کے لیے 70 کروڑ ڈالر کے پالیسی بیسڈ قرض کی منظوری دے دی ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انشورنس ٹرانسفارمیشن پروگرام کا مقصد انشورنس کوریج میں اضافہ، تحفظ کے خلا کو کم کرنا اور گھریلو صارفین، کاروباری اداروں، کسانوں اور سرکاری مالیات کو قدرتی آفات، شدید موسمی حالات اور دیگر خطرات سے بہتر تحفظ فراہم کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایشیائی ترقیاتی بینک کا خطے میں توانائی اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کے لیے 70 ارب ڈالر کے بڑے منصوبے کا اعلان

بینک کے مطابق یہ پروگرام پاکستان کے مالیاتی نظام کو زیادہ مستحکم بنانے، نجی شعبے کی شمولیت بڑھانے اور پائیدار اقتصادی ترقی کی حمایت میں اہم کردار ادا کرے گا۔

انشورنس نظام کو جدید بنانے پر زور

اے ڈی بی کی پاکستان میں کنٹری ڈائریکٹر، ایما فن نے کہا کہ یہ پروگرام پاکستان کے انشورنس شعبے کو روایتی ضابطہ جاتی نظام سے نکال کر ایک جدید، خطرات پر مبنی اور مارکیٹ دوست فریم ورک میں تبدیل کرنے میں مدد دے گا۔

انہوں نے کہا کہ ان اصلاحات کے ذریعے ترقیاتی منصوبوں کے لیے طویل المدتی سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا، جبکہ گھریلو اور کاروباری سطح پر مالی تحفظ میں اضافہ ہوگا اور انشورنس مارکیٹ زیادہ مسابقتی جامع اور مضبوط بن سکے گی۔

انشورنس کی کم شرح تشویش کا باعث

اے ڈی بی کے مطابق پاکستان کا مالیاتی نظام اب بھی زیادہ تر بینکاری شعبے پر انحصار کرتا ہے، جبکہ ملک میں انشورنس کا حجم مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کا صرف 0.7 فیصد ہے۔

اس کم شرح کے باعث بڑی تعداد میں گھرانے، کاروبار اور کسان ماحولیاتی، صحت اور معاشی جھٹکوں کے مقابلے میں مالی طور پر غیر محفوظ ہیں۔

خواتین اور کسانوں کے لیے خصوصی اقدامات

پروگرام کے تحت کسانوں، خواتین اور کمزور طبقات کے لیے خصوصی انشورنس مصنوعات متعارف کرائی جائیں گی تاکہ قدرتی آفات اور دیگر ہنگامی حالات کے دوران انہیں مالی تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

مزید پڑھیں:پاکستان کی صرف 20 فیصد آبادی کو صاف پانی نصیب، ایشیائی ترقیاتی بینک

اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ خواتین اور بچیوں کی ضروریات کے مطابق انشورنس سہولیات کی فراہمی کے لیے خصوصی مصنوعات تیار کی جائیں گی، جبکہ ڈیجیٹل رسائی اور صنفی بنیاد پر اعداد و شمار کے استعمال کو بھی فروغ دیا جائے گا۔

جدید ٹیکنالوجی کا استعمال

اصلاحاتی پروگرام کے تحت ڈیجیٹل ڈسٹری بیوشن سسٹمز، سیٹلائٹ پر مبنی خطرات کے جائزے، پیرا میٹرک انشورنس اور رسک پولنگ جیسے جدید طریقہ کار کو فروغ دیا جائے گا۔

ان اقدامات سے انشورنس خدمات تک رسائی آسان ہوگی، دعوؤں (کلیمز) کی ادائیگی کا عمل بہتر ہوگا اور صارفین کو زیادہ مؤثر سہولیات میسر آئیں گی۔

سرمایہ کاری اور پنشن نظام کو بھی فروغ

اے ڈی بی کے مطابق یہ پروگرام سرمایہ مارکیٹوں اور نجی پنشن مصنوعات کی ترقی میں بھی معاون ثابت ہوگا۔ اس کے ذریعے طویل المدتی بچتوں کو بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں، بانڈ مارکیٹ کی ترقی اور سالانہ پنشن نظام میں استعمال کیا جا سکے گا۔

پاکستان میں اے ڈی بی کی سرمایہ کاری میں اضافہ

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اے ڈی بی پاکستان میں اپنے مالی تعاون کو مسلسل بڑھا رہا ہے۔ گزشتہ ہفتے بینک نے سندھ کے اضلاع ٹھٹھہ اور سوجاوال میں نکاسیٔ آب کے منصوبے کے لیے 14 ارب روپے کی مالی معاونت کا اعلان بھی کیا تھا۔

مزید پڑھیں:حکومت پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 300 ملین ڈالر سے زیادہ کے دو منصوبوں پر دستخط

اے ڈی بی کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2025 کے دوران پاکستان کے لیے اس کی نئی مالیاتی کمٹمنٹس 3.672 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ سال کے 2.995 ارب ڈالر کے مقابلے میں 22 فیصد زیادہ ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیراماؤنٹ اور وارنر برادرز ڈسکوری کے اربوں ڈالر کے انضمام کو عدالتی حکم سے روک دیا گیا

فیفا ورلڈ کپ 2026 جیتنے پر اسپین پر ڈالروں کی بارش، کتنا انعام ملا؟

کینیڈا میں جنگلاتی آگ بے قابو، دھوئیں نے امریکا کے کئی علاقوں کو لپیٹ میں لے لیا

سی پی ایل 2026، صائم ایوب جمیکا کنگز مین اسکواڈ کا حصہ بن گئے

پاکستان اور کینیڈا کا دوطرفہ تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق

ویڈیو

ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی پاکستان پہنچ گئے، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم ملاقاتیں متوقع

کراچی سو رہا تھا، مگر ’منی برازیل‘ جاگ رہا تھا، لیاری میں فٹبال فائنل کی رات کیسی گزری؟

نورین نیازی کے بیان پر عوام کا شدید غصہ، مولانا فضل الرحمان معافی نہ مانگنے پر بضد، کالعدم ایکشن کمیٹی کی بڑی سازش

کالم / تجزیہ

ورلڈ کپ ختم ہوا، کہانی نہیں

کیا واقعی کچھ ہونے والا ہے؟

ایک اور وکلا تحریک: ہماری توبہ، ہمیں معاف رکھیں