گورنر پنجاب کی پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز سے ملاقات، عوامی مسائل پر آواز اٹھانے کی ہدایت

جمعہ 19 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے پارلیمنٹیرینز کو گورنر ہاؤس لاہور طلب کر کے پارٹی قیادت کا پیغام پہنچایا اور اسمبلی میں عوامی مسائل اجاگر کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ غریب عوام، تنخواہ دار طبقہ اور پنشنرز مہنگائی کے باعث مشکلات کا شکار ہیں، اس لیے پیپلز پارٹی کو عوامی حقوق کے لیے بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل کو اللہ نے عزت دی، ایسا مقام پاکستان کو اس سے قبل کبھی نہیں ملا، گورنر پنجاب

گورنر ہاؤس لاہور میں ہونے والی ملاقات کے دوران گورنر پنجاب نے اراکین اسمبلی کو ہدایات جاری کیں اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا پیغام بھی پہنچایا۔

سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد کی ہے اور یہ سفر آئندہ بھی جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی نے جمہوریت کے لیے تاریخی قربانیاں دی ہیں، اب وقت ہے کہ اپنی صفوں میں اتحاد مزید مضبوط کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے اراکین کے ساتھ کسی بھی زیادتی کو برداشت نہیں کیا جائے گا، جبکہ عوامی ترقیاتی منصوبوں میں پارٹی کے ارکان اسمبلی کا بھی حق ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کو تاجروں کے ساتھ بیٹھ کر فیصلے کرنے ہوں گے، گورنر پنجاب

گورنر پنجاب نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہمیشہ اپنے پارلیمنٹیرینز کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ وقت دور نہیں جب بلاول بھٹو زرداری عوامی مینڈیٹ کے ذریعے ملک کے وزیراعظم ہوں گے۔

ملاقات میں گلگت بلتستان کے سیاسی حالات پر بھی گفتگو ہوئی۔ سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی حکومت بنائے گی اور وہاں کے انتخابات کے بعد ملک بھر میں پارٹی کی سیاسی سرگرمیوں میں مزید اضافہ ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طالبان رجیم کی ناعاقبت اندیشی: افغان لیبر مارکیٹ میں خواتین کا حصہ کم ہوکر صرف 5 فیصد رہ گیا

حکومت کا ایک ملین میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ، ٹی سی پی کو تیاریوں کی ہدایت

اداکارہ میرا کا گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد، ویڈیو وائرل، پولیس کا مؤقف بھی سامنے آگیا

بھارتی صحافی پروین ساہنی کی بالی ووڈ کی پروپیگنڈا فلموں پر کڑی تنقید، سال 2029 تک حالات بدلنے کی بھی پیشگوئی

عابد شیر علی نے دوسری شادی کرلی، دلہن کا تعلق کہاں سے ہے؟

ویڈیو

پاکستان میں خواتین معذوری کے ساتھ کن مسائل کا سامنا کرتی ہیں؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو ’سفید جھنڈا لہرانے‘ کا مشورہ، ایرانی حکام کو ماہر کھلاڑی بھی قرار دے دیا

6 ماہ کے اندر نئے صوبے بنانے کا فیصلہ، کیا نئی آئینی ترمیم آرہی ہے؟

کالم / تجزیہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟

انتقال کے 29 برس بعد