پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا عندیہ، وزیراعظم کا عوام کو ریلیف منتقل کرنے کا اعلان

جمعہ 19 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران کہا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی کی جا رہی ہے، جس کا فائدہ براہِ راست عوام کو منتقل کیا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حالیہ دنوں میں جنگ بندی اور خطے میں کشیدگی میں کمی کے بعد عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران خام تیل کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہمیشہ وعدہ کیا ہے کہ جب بھی عالمی منڈی میں قیمتیں کم ہوں گی تو اس کا پورا فائدہ عوام تک پہنچایا جائے گا، اور اسی اصول کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول کی طلب میں کمی، قیمتوں میں کمی کی امیدیں بڑھ گئیں

وزیراعظم نے کہا کہ پٹرولیم قیمتوں کا باقاعدہ جائزہ لیا جا رہا ہے اور آئندہ بھی عالمی مارکیٹ کے رجحانات کے مطابق عوام کو ریلیف دینے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ مہنگائی کے دباؤ کو کم سے کم کیا جائے اور عوامی ریلیف کو یقینی بنایا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp