اسلام آباد مفاہمتی یادداشت، اسپیکر قومی اسمبلی کا تاریخی سفارتی کامیابی پر وزیراعظم کو خراجِ تحسین

جمعہ 19 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اسلام آباد میمورنڈم آف انڈرسٹینڈنگ پر بطور ثالث دستخط کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف کو مبارکباد پیش کی۔

اپنے خطاب میں اسپیکر نے کہا کہ یہ دن نہ صرف پارلیمنٹ اور حکومت بلکہ پوری پاکستانی قوم کے لیے باعثِ فخر ہے، کیونکہ اس تاریخی سفارتی پیش رفت کے ذریعے پاکستان کا عالمی وقار مزید بلند ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی سفارتی کامیابیوں پر دنیا بھر میں چرچہ، بھارت سمیت عالمی سطح پر پاکستان کا نام گونج رہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسپیکر ایازصادق نے اس کامیابی کو غیر معمولی اور اپنی نوعیت کی پہلی بڑی سفارتی کامیابی قرار دیا۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ یہ پیشرفت وزیراعظم شہباز شریف کی مدبرانہ قیادت، امن پسندی اور مؤثر سفارت کاری کا نتیجہ ہے۔

مزید پڑھیں: ’اسلام آباد امن معاہدہ‘ کے خیرمقدمی بینرز، پاکستان کے سفارتی کردار کو خراجِ تحسین

انہوں نے اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر کی کوششوں، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور کردار کو بھی سراہا۔

انہوں نے وزیراعظم کی ٹیم اور وزارتِ خارجہ کی کاوشوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا اور وزیراعظم سے ایوان میں خطاب کی درخواست کی تاکہ اراکین کو اس تاریخی سفارتی کامیابی کی تفصیلات سے آگاہ کیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عمران خان کی بہن نورین نیازی کو متنازع بیان پر این سی سی آئی اے نے طلب کرلیا

افواجِ پاکستان قوم کا سرمایہ اور فخر، وقار مجروح کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ملک احمد خان

کراچی پورٹ پر ایک ساتھ 2 ہزار الیکٹرک گاڑیاں، آخر یہ پاکستان کے لیے اتنی بڑی خبر کیوں ہے؟

عطا اللہ تارڑ کا پی ٹی وی اسپورٹس ٹیم کو خراج تحسین، فیفا ورلڈ کپ کی خصوصی کوریج پر فخر کا اظہار

آبنائے ہرمز پر انحصار ختم کرنے کے لیے مقامی سطح پر تیل کی تلاش شروع کرنے پر کام ہورہا ہے، وزیر پیٹرولیم

ویڈیو

نہال ہاشمی سے عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی ملاقات، جدید باکسنگ اکیڈمی کے قیام کی خواہش کا اظہار

مذہبی روایات اور محبت سے بھرپور ڈراما سیریل ’دارالنجات‘ کا ٹیزر جاری، شہریار ، درِفشاں کا مرکزی کردار

آبنائے ہرمز کے بعد باب المندب کی بندش، نصرت جاوید نے ایرانی پراکسی کا کچا چٹھا کھول دیا

کالم / تجزیہ

فیفا کے سنہرے جوتوں کی الف لیلیٰ

کشکول کی تیاری

کیا موساد نےسابق ایرانی صدر کو آلہ کار بنا لیا تھا؟