کامیابی کے باوجود امیتابھ بچن پریشان کیوں؟ اداکار کا چونکا دینے والا اعتراف

جمعہ 19 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں اب بھی اپنے کام کے حوالے سے خود پر شک اور دباؤ کے باعث راتوں کو نیند نہ آنے جیسے مسائل کا سامنا رہتا ہے۔

اپنے حالیہ بلاگ میں 83 سالہ اداکار نے بتایا کہ انہوں نے اپنے ایک پروجیکٹ کو مکمل کرنے کے بعد محسوس کیا کہ اسے مزید بہتر انداز میں کیا جا سکتا تھا جس پر انہوں نے متعلقہ اجازت کے بعد اسے دوبارہ ریکارڈ یا انجام دیا۔ تاہم اس فیصلے کے بعد وہ ساری رات اسی سوچ میں مبتلا رہے کہ آیا دوسری کوشش واقعی بہتر ثابت ہوئی یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: راجپال یادو اور امیتابھ بچن کے تعلقات کا چیک باؤنس کیس میں انکشاف

امیتابھ بچن نے لکھا کہ یہ خیالات انہیں سونے نہیں دیتے اور وقت گزرنے کا احساس تک نہیں ہوتا حتیٰ کہ صبح ہو جاتی ہے۔ انہوں نے اپنے مداحوں کے لیے محبت اور نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

اداکار نے اپنے مصروف ترین شیڈول کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ایک ہی دن میں متعدد مختصر فلموں اور فوٹو شوٹس میں حصہ لیتے ہیں جبکہ ساتھ ہی مداحوں سے رابطے کے عمل کو بھی جاری رکھتے ہیں جسے وہ اپنی روزمرہ ذمہ داری کا اہم حصہ سمجھتے ہیں۔

امیتابھ بچن نے اس بات پر زور دیا کہ مداحوں سے جڑے رہنے کا یہ سلسلہ کبھی رکنا نہیں چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: امیتابھ ہماری شادی کو زندگی کی سب سے بڑی غلطی کہیں گے، جیا بچن کا اعتراف

اداکار آئندہ فلم ’کَلکی 2898 اے ڈی‘ کے سیکوئل میں ایک بار پھر اشوتھاما کے کردار میں نظر آئیں گے۔ رپورٹس کے مطابق سیکوئل کی کاسٹ میں کمل ہاسن اور پربھاس بھی شامل ہوں گے تاہم دیپیکا پڈوکون اس بار اس پراجیکٹ کا حصہ نہیں ہوں گی۔

پروڈکشن ہاؤس کے مطابق باہمی اتفاق کے بعد ان کی علیحدگی عمل میں آئی ہے جبکہ ان کی جگہ ممکنہ طور پر سائی پلّوی کو شامل کیے جانے کی اطلاعات ہیں تاہم اس کی باضابطہ تصدیق ابھی باقی ہے۔ سیکوئل پر کام جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دہری شہریت کے حامل مسافروں کے لیے پی آئی اے کی اہم ایڈوائزری جاری

امریکا نے طلبا اور غیر ملکی صحافیوں کے لیے ویزا قوانین سخت کردیے

مذہبی ہم آہنگی اور اتحادِ امت کی شاندار مثال، تمام مکاتب فکر کی ایک امام کے پیچھے نماز کی ادائیگی

کیا ٹرمپ کا نیا سکہ واقعی سونے کا بنا ہے؟

طالبان رجیم کس طرح بھارت سے پیسے لے کر دہشتگرد گروہوں سے پاکستان میں حملے کرواتی ہے؟ سابق افغان جنرل نے بتادیا

ویڈیو

کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے فیلڈ مارشل سے متعلق پروپیگنڈا، کشمیر پیپلز پارٹی کا، کیا ایسا ممکن ہوگا؟ پی ٹی آئی کا ایک اور یوٹرن

ماضی میں عدالتی احکامات پر مسمار ہونے والی عمارتوں سے متعلق سپریم کورٹ کے نئے فیصلے سے متاثرین کو کیا ریلیف ملے گا؟

نوکری اور پیسے تو سب لیتے ہیں، لیکن جہاں موت کا خطرہ ہو وہاں ہر کوئی نہیں جاتا، عامر نواز وڑائچ

کالم / تجزیہ

ہمارا جھوٹ اور ان کا جھوٹ

دھڑکتے دل کا فون

کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک