کشمیر میں پاکستانیت کو کمزور نہیں ہونے دیں گے، راجا فاروق حیدر کا جہلم ویلی میں دفاع پاکستان ریلی سے خطاب

جمعہ 19 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم راجا فاروق حیدر نے کہا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں اور پاکستانیوں کے درمیان دراڑ نہیں ڈال سکتی، کشمیر میں پاکستانیت کو کمزور نہیں ہونے دیں گے۔

آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے امیدوار راجا محمد فاروق حیدر خان کی قیادت میں جہلم ویلی میں دفاع پاکستان ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں عوام کی بڑی تعداد اور سینکڑوں گاڑیوں نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: مہاجرین نشستوں کے خاتمے کی بات آئین پر حملہ ہے، راجہ فاروق حیدر کا سخت ردعمل

ریلی کا آغاز کنینہ سے ہوا اور راستے میں مختلف مقامات پر عوام نے شرکا کا والہانہ استقبال کیا۔ ہٹیاں بالا پہنچنے پر مظفرآباد اور جہلم ویلی کی فضائیں پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد اور ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھیں۔

راجا محمد فاروق حیدر خان نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں پاکستانیت کو کمزور نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے شرکا سے پاکستان سے محبت اور وفاداری کے عزم کا حلف بھی لیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہماری امنگوں کا مرکز ہے اور پاکستان کے لوگ کشمیری عوام کے ہمدرد اور مہربان ہیں۔ دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں اور پاکستانیوں کے درمیان دراڑ نہیں ڈال سکتی۔

یہ بھی پڑھیں: مضبوط پاکستان ہی کشمیریوں کی بہترین وکالت کر سکتا ہے، راجا فاروق حیدر

راجا فاروق حیدر خان نے کہا کہ ہمارا کسی سے کوئی جھگڑا یا مقابلہ نہیں، ہم پرامن انداز میں اپنی انتخابی مہم چلائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف جلد آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے۔

سابق وزیراعظم نے حلقہ ایل اے 32 چکار سے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔ انہوں نے کہا کہ نمائندے کے طور پر کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ہیں اور ہم اپنے منشور کے مطابق آزاد کشمیر کے عوام کی خدمت کا عمل جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے لوگ امن پسند ہیں، پاکستان سے محبت کرتے ہیں اور کسی قسم کی افراتفری کو پسند نہیں کرتے۔

یہ بھی پڑھیں: راجا فاروق حیدر نے ’پاک فوج اور فیلڈ مارشل عاصم منیر زندہ باد‘ کے نعرے لگوا دیے

راجا محمد فاروق حیدر خان نے بتایا کہ دفاع پاکستان ریلی کے انعقاد کے لیے ضلعی انتظامیہ سے باقاعدہ تحریری اجازت نامہ حاصل کیا گیا تھا۔ انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کی روشنی میں ریلی مقررہ وقت پر اختتام پذیر ہو گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کوہاٹ میں طوفانی بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 9 افراد جاں بحق، 3 زخمی

پاکستان جنوبی افریقہ انڈر 19 ویمنز ٹی 20 سیریز: تمام میچز میں مفت داخلے کا اعلان

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین اختتام پذیر، پاکستان نے آئندہ 2 سال کے لیے سربراہی سنبھال لی

19 سالہ چینی طالب علم نے 28 کروڑ روپے کی جائیداد بچپن کے دوست کے نام کر دی

وزیراعظم سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل کی ملاقات، عالم اسلام کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال

ویڈیو

’چاہتا ہوں یہ چیزیں نہ ہوں، پارٹی کارکنان سکون کا سانس لیں‘، وسیم اختر کا خالد مقبول صدیقی اور مصطفیٰ کمال کی لفظی جنگ پر ردعمل

وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ، کون سے نئے چہرے شامل ہونے جا رہے ہیں؟

سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی، کیا صارفین کو واقعی ریلیف ملا ؟

کالم / تجزیہ

برداشت کی بھی حد ہوتی ہے

میسی کے گول سے 45 برس بعد کھلنے والا سفارتخانہ

اونٹ کے جسم پر گل کاری کا آرٹ