اسحاق ڈار اور عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، اہم ترین امور پر تبادلہ خیال

جمعہ 19 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے درمیان جمعہ کو ایک اہم ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، مشرقِ وسطیٰ کی مجموعی صورتحال اور حالیہ سفارتی پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ سرکاری اعلامیے کے مطابق اسحاق ڈار نے ایران کی قیادت، حکومت اور عوام کو امریکا کے ساتھ طے پانے والی تاریخی ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ پر مبارکباد پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں:اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کے اگلے مرحلے کے آغاز کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ بات چیت خوش اسلوبی سے آگے بڑھے گی اور خطے کے لیے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کا اعتراف

ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے تہران اور واشنگٹن کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے میں پاکستان کی تعمیری اور مسلسل سفارتی ثالثی کی کوششوں پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

 انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان نے خطے میں امن کے لیے ایک انتہائی مثبت اور تاریخی کردار ادا کیا ہے، جسے ایران کی حکومت اور عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

لبنان کی صورتحال اور اسرائیل کی خلاف ورزیوں پر تشویش

تبادلہ خیال کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کی سیکیورٹی کی صورتحال کا احاطہ کیا۔ اسحاق ڈار اور سید عباس عراقچی نے لبنان میں اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی مبینہ خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ایسے یکطرفہ اقدامات خطے کے امن و استحکام کے لیے شدید خطرہ بن سکتے ہیں، اس لیے تنازعات کے حل کے لیے صرف سفارتی ذرائع اور مذاکرات کو ہی ترجیح دی جانی چاہیے۔‘

30 ایرانی شہریوں کی وطن واپسی میں پاکستان کا کردار

اعلامیے کے مطابق بات چیت کا ایک اہم ترین پہلو ان 30 ایرانی شہریوں کی رہائی اور وطن واپسی تھا، جن میں وہ 8 ماہی گیر شامل ہیں جنہیں سمندر میں برطانیہ نے بچایا تھا، جبکہ 22 عملے کے ایسے ارکان تھے جنہیں حال ہی میں امریکا نے اپنی تحویل میں لیا تھا۔

مزید پڑھیں:امریکی تحویل میں لیے جانیوالے جہازوں پر موجود پاکستانی و ایرانی شہریوں کی کامیاب واپسی، اسحاق ڈار کی تصدیق

ایرانی وزیر خارجہ نے ان تمام شہریوں کی بحفاظت وطن واپسی کے لیے پاکستان کے کلیدی تعاون پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔ اعلامیے کے مطابق ان تمام افراد کے عبوری سفری انتظامات اس وقت پاکستان کی معاونت سے مکمل کیے جا رہے ہیں۔

رابطوں کے تسلسل پر اتفاق

ٹیلیفونک گفتگو کے اختتام پر دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی استحکام اور دوطرفہ اقتصادی و سیاسی تعاون کے فروغ کے لیے قریبی اور مسلسل رابطے برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں ممالک نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کا یو این سیکریٹری جنرل کی امیدوار سے رابطہ، یواین قراردادوں پر دیانتدارانہ عملدرآمد پر زور

اٹلی کی سپریم کورٹ نے پاکستانی نژاد لڑکی کے قتل کیس میں 5 رشتہ داروں کی سزائیں برقرار رکھ دیں

’صرف ڈگری نہیں، بچوں کی کردار سازی پر بھی توجہ دیں‘، عدنان صدیقی کا والدین کو نصیحت بھرا پیغام

2027 میں 9 نئے ایموجیز متعارف کرائے جائیں گے، اچار اور شہابِ ثاقب بھی شامل

حکومت نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے نئے سفری قوانین نافذ کر دیے

ویڈیو

عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی لیاری آمد، فٹبال اور باکسنگ کے فروغ کے لیے اکیڈمی بنانے کا عندیہ

گورنر ہاؤس میں ’ارفع کریم اے آئی سمر کیمپ‘، جہاں بچے مستقبل کی ٹیکنالوجی سیکھ رہے ہیں

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

کالم / تجزیہ

دھڑکتے دل کا فون

کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری