وفاقی حکومت نے ایندھن بچت اور اضافی کفایت شعاری اقدامات ختم کردیے

ہفتہ 20 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے ایندھن کے تحفظ اور اضافی کفایت شعاری کے تحت نافذ کیے گئے اقدامات فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

 کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم نے 9 مارچ 2026 کے بعد نافذ تمام ایندھن بچت اور اضافی کفایت شعاری اقدامات کے خاتمے کی منظوری دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کفایت شعاری مہم کے تحت نئی پابندیاں، وفاقی وزرا کا پیٹرول کوٹہ نصف کردیا گیا، اعظم نذیرتارڑ

نوٹیفکیشن کے مطابق مارکیٹوں کے اوقاتِ کار سے متعلق 3 اور 10 جون 2026 کو جاری کردہ احکامات بدستور نافذ العمل رہیں گے، جن کے تحت دکانیں، بازار، شاپنگ مالز، ڈپارٹمنٹل اور جنرل اسٹورز رات 9 بجے بند ہوں گے۔

شادی ہال، مارکیز اور تقریبات کے لیے استعمال ہونے والی دیگر تجارتی جگہیں رات 10 بجے تک بند کی جائیں گی، جبکہ ریسٹورنٹس، کیفے، کھانے پینے کے مراکز، پھل و سبزی فروش اور کریانہ اسٹورز رات 11 بجے تک کاروبار کرسکیں گے۔ تاہم ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری کی سہولت اس پابندی سے مستثنیٰ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے بینکوں کے اوقات کار میں اضافہ

نوٹیفکیشن کے مطابق فارمیسیاں، میڈیکل اسٹورز، لیبارٹریاں، کلینکس، اسپتال، بیکریاں، تنور، دودھ اور ڈیری کی دکانیں، پٹرول و سی این جی پمپس، الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشن، جم، کھیلوں کی سہولیات، پیڈل کورٹس، آئی ٹی کمپنیاں اور کال سینٹرز بندش کے اوقات سے مستثنیٰ رہیں گے۔

حکومت نے واضح کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں حالیہ تنازع سے قبل نافذ کفایت شعاری اقدامات اور دیگر پالیسی ہدایات بدستور برقرار رہیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی