5 ہزار کے نوٹ پر قائداعظم کے ساتھ نواز شریف کی تصویر بھی لگنی چاہیے، ن لیگی رکن کا مطالبہ

ہفتہ 20 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی ارشد ملک نے 5 ہزار روپے کے نوٹ پر قائداعظم محمد علی جناح کے ساتھ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی تصویر شامل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے رکن اسمبلی ارشد ملک نے کہا کہ 5 ہزار روپے کے نوٹ پر نواز شریف کی تصویر بھی ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:میاں نواز شریف کے نام پر اس سال کتنے نئے پروجیکٹس شروع کیے گئے ہیں؟

انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ نواز شریف نے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا اور ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔

ارشد ملک کا کہنا تھا کہ قائداعظم کے ساتھ نواز شریف کی تصویر شامل کرنا ان کی خدمات کا اعتراف ہوگا۔

ان کے اس مطالبے پر سیاسی حلقوں میں بحث شروع ہو گئی ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر بھی اس حوالے سے مختلف ردعمل سامنے آ رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سفید جادو، مثبت اور مددگار

متحدہ اپوزیشن کی تشکیل پر اتفاق: کیا مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں یہ اتحاد حکومت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے؟

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘