وفاقی حکومت کا کفایت شعاری اور فیول کنزرویشن اقدامات ختم کرنے کا فیصلہ

اتوار 21 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے ملک میں نافذ فیول کنزرویشن اور کفایت شعاری کے تحت کیے گئے اضافی اقدامات ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے، جس کے بعد مختلف شعبوں میں سابقہ اوقات کار اور پالیسیوں کو بحال کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کابینہ ڈویژن کی جانب سے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ 9 مارچ سے نافذ کیے گئے اضافی کفایت شعاری اقدامات اب ختم تصور ہوں گے اور تمام متعلقہ ادارے اپنی معمول کی پالیسیوں پر واپس آ جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:کفایت شعاری مہم کے تحت نئی پابندیاں، وفاقی وزرا کا پیٹرول کوٹہ نصف کردیا گیا، اعظم نذیرتارڑ

نوٹیفکیشن کے مطابق مارکیٹوں، دکانوں، شاپنگ مالز اور بازاروں کے اوقات کار بدستور برقرار رہیں گے، جبکہ دکانیں، جنرل اسٹورز اور ڈیپارٹمنٹل اسٹورز رات 9 بجے بند ہوں گے۔ اسی طرح شادی ہالز اور دیگر تقریبات کے مقامات رات 10 بجے بند کرنے کی ہدایت برقرار رکھی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ریستوران، کیفے اور دیگر فوڈ آؤٹ لیٹس رات 11 بجے تک کاروبار جاری رکھ سکیں گے، جبکہ ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری سروسز کو اس پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

اسی طرح میڈیکل اسٹورز، اسپتال، لیبارٹریز اور پیٹرول پمپس کو اوقات کار کی پابندی سے مکمل استثنیٰ حاصل رہے گا، تاکہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔

یہ بھی پڑھیں:سینیٹ کی کفایت شعاری مہم: 500 فیصد زائد بچت، 1.43 ارب روپے قومی خزانے میں جمع

دوسری جانب موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر عارضی طور پر کم کی گئی رفتار کی حد بھی بحال کر دی گئی ہے۔ موٹروے پولیس کے مطابق موٹرویز پر کاروں کے لیے زیادہ سے زیادہ رفتار 120 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ بھاری گاڑیوں اور مسافر بسوں کے لیے حد رفتار 110 کلومیٹر فی گھنٹہ بحال کر دی گئی ہے۔ اسی طرح قومی شاہراہوں پر بھی پہلے سے مقرر کردہ رفتار کی حدیں دوبارہ نافذ کر دی گئی ہیں۔

حکومتی فیصلے کے بعد ملک بھر میں کاروباری سرگرمیوں اور ٹرانسپورٹ کے معمولات پہلے کی طرح بحال ہو گئے ہیں، جبکہ متعلقہ اداروں کو نوٹیفکیشن پر فوری عمل درآمد کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی